منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کھلاڑی ملک کے نوجوانوں کو متاثر کر رہے ہیں: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-13
in کھیل
A A
کھلاڑی ملک کے نوجوانوں کو متاثر کر رہے ہیں: مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے دولت مشترکہ کھیل 2022 سے وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں سے ہفتہ کو ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے نوجوانوں کو نہ صرف کھیلوں میں بلکہ دیگر شعبوں میں بھی متاثر کر رہے ہیں۔
کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ’گزشتہ چند ہفتوں میں ملک نے کھیل کےشعبوں میں دو بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں تاریخی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ملک نے پہلی بار شطرنج اولمپیاڈ کا انعقاد کیا ہے۔ ہم نے شطرنج میں اپنی بہترین روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف انعقاد کیا بلکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا۔ میں ان لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے کامن ویلتھ گیمز کے ساتھ ساتھ اولمپیاڈ میں بھی تمغے جیتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ "میڈل جیتنے والے کھلاڑی اور جو مستقبل میں تمغے جیتنے والے ہیں، وہ بھی آج تعریف کے مستحق ہیں۔”
کامن ویلتھ گیمز 2022 انگلینڈ کے ویسٹ مڈلینڈ ریجن کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوئے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چار گھنٹے سے زائد کا فرق ہے جس کی وجہ سے تقریب ہندوستانی وقت کے مطابق رات گئے تک جاری رہی۔
مسٹر مودی نے کہاکہ ‘جب آپ سب وہاں مقابلہ کر رہے تھے، کروڑوں ہندوستانی ہندوستان میں ‘رتجگا’ کر رہے تھے۔ رات گئے تک اہل وطن کی نظریں آپ کے ہر عمل پر لگی تھیں۔ کتنے ہی لوگ اسکور دیکھنے کے لیے بار بار جاگتے تھے۔ کھیلوں کی طرف رغبت بڑھانے میں آپ سب کا کردار ہے اور آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بار صرف تمغوں کی تعداد سے ہماری کارکردگی کو ایمانداری سے پرکھنا درست نہیں ہے۔ ہمارے کئی کھلاڑی کانٹے دار مقابلہ کئے جو کسی تمغے سے کم نہیں۔ ہم 0.1 سینٹی میٹر، 0.1 سیکنڈ کے فرق کو درست کریں گے۔ یہ میرا آپ پر یقین ہے۔”
برمنگھم 2022 میں ہندوستانی دستے نے اپنے مضبوط شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نئے کھیلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جہاں ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں نے چاندی اور کانسے کے تمغے جیتے، وہیں ہندوستان نے لان گیندوں میں ایک سونے اور ایک چاندی کے تمغے بھی جیتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہرگھر ترنگا، محبوبہ کو کرارا جواب

Next Post

جیولن تھرو کا ایک اور ریکارڈ، طلائی تمغہ ارشد ندیم کے نام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post
جیولن تھرو کا ایک اور ریکارڈ، طلائی تمغہ ارشد ندیم کے نام

جیولن تھرو کا ایک اور ریکارڈ، طلائی تمغہ ارشد ندیم کے نام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.