سرینگر/13 اگست
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز ‘ہر گھر ترنگا’ مہم کا آغاز کرتے ہوئے راج بھون کے ملازمین میں ترنگے تقسیم کئے ۔
اس موقعے پر انہوں نے مجاہدین آزادی کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قومی پرچم گذشتہ 75 برسوں سے لوگوں کی امیدوں اور خوابوں کی علامت ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ترنگا ہمیں مسلسل شاندار مستقبل کی طرف رہنمائی کر رہا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے اور آزادی کا امرت مہاتسو جوش و خروش اور جذبہ حب الوطنی سے منانے کی اپیل کی۔
اس موقع پر راج بھون کے سینئر افسران اور دیگر جملہ عملہ موجود تھا