سرینگر//
وادی کے شمال وجنوب میں ترنگا ریلیوں کے انعقاد کے بیچ یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور نیم دستوں کی بھاری تعداد میں تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
سرینگر اور وادی کے دیگر قصبوں میں گاڑیوں کے ساتھ ساتھ عام راہگیروں کی تلاشی اور پوچھ تاچھ کا عمل جاری رہا ۔ مختلف اضلاع سے سرینگر میں داخل ہو نے کے راستوں پر گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی تھی اوران میں سوار مسافروں اور راہگیروں کو ہاتھ اوپر کر کے جا مہ تلاشی لی جا رہی تھی۔
بہوری کدل ، بمنہ ، نالہ مارروڈ ڈروان کا استعمال کیا گیا۔ فٹ برج کے دونوں اطراف صبح سے ہی پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروںکی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ،جو راہ گیروں کو روک کر ان کی جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ چیک کررہے تھے۔
ادھر مولانا آزاد روڑ، بٹہ مالو ، جہانگیر چوک ، بمنہ ، رام باغ ، نشاط ، مگھر مل باغ ، خانیار ، قمرواری ، پارم پورہ اور سیمنٹ کدل میں وقفے وقفے سے سکوٹر و موٹر سائیکل سواروں ، آٹو رکھشا ، نجی گاڑیوں و مسافر گاڑیوں کی تلاشی لی گئی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل جا ری ر ہا۔