ممبئی//) آل راؤنڈر واشنگٹن سندر جنہیں طویل عرصے کے بعد ہندوستان کے دورہ زمبابوے کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، چوٹ کی وجہ سے ایک بار پھر ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ واشنگٹن سندر اس وقت انگلینڈ کے رائل لندن کپ میں لنکاشائر کاؤنٹی کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور وہ بدھ (10 اگست) کو لنکا شائر اور ورسیسٹر شائر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔
اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے لنکا شائر کرکٹ کلب نے ٹویٹ کیا کہ ‘واشنگٹن سندر زور سے گرنے کے بعد اپنے بائیں کندھے کا علاج کروانے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے ہیں۔‘‘
سندر کے زمبابوے کے دورے سے باہر ہونے کے بارے میں فی الحال کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ہے، لیکن کرک بز نے جمعہ کو بی سی سی آئی کے ایک ذریعے کے حوالے سے کہا کہ ٹیم میں ان کی واپسی پر شکوک و شبہات ہیں۔
دریں اثنا، وی وی ایس لکشمن کو باقاعدہ کوچ راہل ڈراوڑ کی غیر موجودگی میں ٹیم کے انتظام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جو ابھی انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کے دو ماہ کے دورے سے واپس آئے ہیں۔