کولکاتا// مغربی بنگال کے ہؤڑا ضلع سے ایک دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بدھ کی رات ایک جھگڑے کی وجہ سے ملزمہ نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کوبے رحمی سے قتل کر دیا۔ مرنے والوں میں دو خاتون،ایک مرد اور نابالغ ہے ۔
ہؤڑا شہر میں اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو تیز دھار ہتھیار سے حملہ اور پیٹ پیٹ کر مارنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے یہ اطلاع جمعرات کو دی ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ ہؤڑتھانہ علاقہ کے ایم سی گھوش لین میں پلوی گھوش نام کی خاتون نے کل رات اپنے خاندان کے افراد پر حملہ کرکے چار افراد کر مار ڈالا۔ یہ حادثہ کل رات تقریبا 10بجے ہوئی، جب دیباشی اور اس کی زوجہ ریکھابیت الخلاء کے نل سے پانی بہنے کو لیکر آپس میں بات کر رہے تھے ۔ تبھی ملزم خاتون نے ‘کٹاری’ سے سے پہلے اپنی ساس مادھوی گھوش، پھر بہنوئی دیباشیش اور ان کی زوجہ پر حملہ کیا اس کے بعد ان کی 13سالہ بچی تیاش کومار دیا۔ تیاش کے چلانے پر اسے بچانے آئے دو دیگر رشتہ دار بھی حملے میں زخمی ہو گئے ۔
انھوں نے بتایا کہ خاتون کے حملہ کرنے کے بعد اس کا شوہر دیب راج فرار ہے ۔ پولیس نے فرار نوجوان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ملزم خاتون کو جمعرات کو ہاؤڑا عدالت میں پیش کیا جا ئے گا۔