نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں کام کرنے والے ملازمین کی بیٹیوں سے راکھی بندھوائی اور انہیں آشیرواد دیا۔
اس بار ایک خاص انداز میں رکھشا بندھن کا جشن مناتے ہوئے مسٹر مودی نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر وزیر اعظم کے دفتر میں کام کرنے والے جھاڑو دینے والوں، چپراسیوں، باغبانوں، ڈرائیوروں وغیرہ کی بیٹیوں کے ہاتھوں سے ‘رکھشا ستر’ بندھوائے ۔
پی ایم او کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ ایک خاص رکشا بندھن تہوار تھا۔ پی ایم او میں کام کرنے والے ملازمین کی بیٹیاں جن میں جھاڑو دینے والے ، چپراسی، باغبان، ڈرائیور شامل تھے وزیر اعظم کے ساتھ خوشیاں منانے کے لیے خوبصورت راکھیاں لائی تھیں۔ عہدیداروں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جس میں لڑکیاں مسٹر مودی کی کلائی پر راکھی باندھتی نظر آرہی ہیں۔
وزیراعظم نے بچیوں کو مبارکباد دی۔
قبل ازیں، مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے ہم وطنوں کو رکھشا بندھن کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘رکھشا بندھن کے خاص موقع پر سب کو مبارکباد۔’’
رکھشا بندھن کا تہوار ملک بھر میں ساون مہینے کے پورنیما کے دن بھائی بہن کے درمیان محبت کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے ۔