کراچی//
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے جو بیسٹ تھا وہی ٹیم کا اعلان ہوا، اتنا وقت نہیں ہے کہ اب ٹیم میں تبدیلی ہو۔نیدر لینڈز کے ساتھ ون ڈے سریز کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ون ڈے میچز کافی دیر بعد ہو رہے ہیں، نئے کھلاڑیوں کو ضرور چانس دیں گے۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے، ٹیم کوئی بھی ہو ہم نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم پر یقین ہے کہ سب اچھا پرفارم کریں گے، ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں، کھلاڑی اپنی فٹنس پر کام کررہے ہیں۔
اُنہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست سے روٹرڈم میں شروع ہوگی۔