سرینگر//
جموںکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے درنگہ بل علاقے میں کانکنی کے دوران پتھر کھسک آنے کے نتیجے میں دو ٹپر ڈرائیور برسر موقع ہی از جان ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر کو بارہ مولہ کے درنگہ بل علاقے میں کانکنی کے دوران بھاری برکم پتھر نیچے گر آئے جس وجہ سے دو ڈرائیور اْس کی زد میں آئے۔انہوں نے بتایا کہ گر چہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت ہلال احمد اور ظفر احمد گوجری کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
دریں اثنا جوں ہی مہلوک ڈرائیوروں کی لاشیں اُن کے آبائی گاوں پہنچائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے ۔