جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرینگر تیزاب حملہ کیس:متاثرہ خاتون کی مرکزی ملزم کی شناخت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-10
in مقامی خبریں
A A
سرینگر تیزاب حملہ کیس:متاثرہ خاتون کی مرکزی ملزم کی شناخت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
سرینگر کی ایک خاتون‘جس پر یکم فروری کو شادی کی تجویز کو مسترد کرنے پر تیزاب سے حملہ کیا گیا تھا‘ نے اس معاملے کے مرکزی ملزم سجاد احمد راتھر کو یہاں کی ایک عدالت میں شناخت کیا اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔یہ بات حکام اور اس کے وکیل نے منگل کو بتائی۔
متاثرہ خاتون کے وکیل میر نوید گل نے بتایا کہ اپنے والدین اور دوستوں کے ساتھ، خاتون پیر کو صبح ساڈھے گیارہ بجے عدالت میں پیش ہوئی اور دفاعی وکلاء کی جانب سے اس پر مکمل جرح کی گئی جو شام ساڈھے چار بجے تک جاری رہی۔
خاتون چنئی کے ایک آنکھوں کے اسپتال میں زیر علاج تھی۔ حکام نے بتایا کہ وہ ایک گواہ کے طور پر اپنا بیان ریکارڈ کرنے اور راتھر کو اس شخص کے طور پر شناخت کرنے کیلئے پیش ہوئی جس نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینکا تھا۔
گل نے کہا کہ خاتون استغاثہ کے ان گواہوں میں سے ایک تھی جن کا چارج شیٹ میں ذکر کیا گیا ہے، جسے پولیس نے سری نگر شہر کے مرکز میں پیش آنے والے واقعے کے تین ہفتوں کے اندر اندر داخل کیا تھا۔
وکیل نے کہا’’ہم چارج شیٹ میں مذکور کچھ اور گواہوں کو حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے بعد استغاثہ اپنی حتمی دلیل پیش کرے گا۔ ہم جلد انصاف کی امید کر رہے ہیں‘‘۔
جموں کشمیر پولیس نے تین لوگوں کے خلاف ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی تھی۔ راتھر اور محمد سلیم کمار عرف طوطااور ایک نابالغ۔ پولیس نے نابالغ کے ساتھ ترمیم شدہ جووینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ کے مطابق بالغ ہونے کیلئے استدعا کی ہے، جس کے تحت۱۶۔۱۸ سال کی عمر کے نوجوانوں پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے تحت مقدمہ چلایا جا سکتا ہے‘اگر ان پر سنگین جرائم کا الزام ہے۔
ملزمان پر آئی پی سی کی دفعہ۱۲۰بی (مجرمانہ سازش) اور۳۲۶ ؍اے(رضاکارانہ طور پر تیزاب کے استعمال سے شدید چوٹ پہنچانا) کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ملزمان کو فوری اور مثالی سزا کو یقینی بنانے اور اس طرح کے ’وحشیانہ‘ رجحانات رکھنے والوں کو روکنے کیلئے واقعے کے تین ہفتوں کے اندر چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے اور کم از کم ۱۰ سال کی قید ہے، لیکن استغاثہ زیادہ سے زیادہ کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ یہ روک تھام کا کام کرے۔
خاتون کو اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ خصوصی علاج کے لیے چنئی منتقل کیا گیا۔ یہ اخراجات ایک تاجر سے سیاستدان بنے، جو اپنا نام ظاہر نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں‘نے برداشت کئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم عاشور:عمرعبداللہ علمگری بازار گئے

Next Post

فوج نے راجوری کے سرحدی گاوں میں گرینیڈ کو ناکارہ بنا دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
رعناواری میں سکیورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ ‘کوئی نقصان نہیں

فوج نے راجوری کے سرحدی گاوں میں گرینیڈ کو ناکارہ بنا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.