جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سمیع کو ایشیا کپ ٹیم میں ہونا چاہیے تھا: سری کانت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-10
in کھیل
A A
سمیع کو ایشیا کپ ٹیم میں ہونا چاہیے تھا: سری کانت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

کولکتہ// ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین کرشنماچاری سری کانت نے ایشیا کپ 2022 کے لئے ہندوستانی ٹیم کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ تیز گیند باز محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے تھا سری کانت نے پیر کے روز اسٹار اسپورٹس کے شو ’فالو دی بلوز‘ میں کہا ’’میری ٹیم میں سمیع شامل تھے اگر میں سلیکٹرز کا چیئرمین ہوتا تو سمیع ٹیم میں ہوتے، اور شاید روی بشنوئی نہ ہوتے۔ میرا یہ بھی ماننا ہے کہ اکشر پٹیل ٹیم میں جگہ کے مضبوط دعویدار تھے، اکشر پٹیل اور اشون کے درمیان انتخاب کرنا مشکل ہوتا‘‘۔
انھوں نے کہا ’’میرے خیال میں ٹیم اچھی ہے، لیکن اس میں ایک اور میڈیم پیسر ہونا چاہیے تھا۔ ہم ایک میڈیم پیسر کی کمی کے ساتھ ٹورنامنٹ میں جا رہے ہیں۔ دو کلائی اسپنرز کافی ہیں۔ مجھے اکشر پٹیل کے لیے برا لگتا ہے۔ جیسے وہ ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے۔ میں دیپک ہڈا کے لیے خوش ہوں، وہ بالنگ کر سکتے ہیں، ایک اچھے بلے باز ہیں اور تیز کھیلتے بھی ہیں‘‘۔
سری کانت نے کہا “مجھے دیپک ہڈا کے بارے میں جو بات پسند ہے وہ یہ ہے کہ وہ گیند کے اچھے اسٹرائیکر ہیں۔ اس کے علاہ یہ ٹیم لاجواب ٹیم ہے، صرف اکشر پٹیل کے لئے برا لگتا ہے۔ مجھے اب بھی یقین ہے کہ وہ آسٹریلیائی حالات میں ایک اچھے بالنگ آل راؤنڈر ثابت ہو سکتے ہیں۔ میں صرف ایشیا کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں، اس ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بلیو پرنٹ بھی ہونا چاہیے۔
ٹیم کے انتخاب پر غور کرتے ہوئے، سابق وکٹ کیپر اور چیف سلیکٹر کرن مورے نے کہا ’’ایشیا کپ یقینی طور پر وراٹ کوہلی کے لیے خاص ہو گا کیونکہ انہیں اب واپسی کرنے کی ضرورت ہے۔ دیگر بلے باز بھی واقعی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر، ٹیم اچھی لگ رہی ہے اور متوازن۔ ٹیم کے پاس اچھے آل راؤنڈر بھی ہیں۔ روی چندرن اشون اچھی بلے بازی کر رہے ہیں۔ یقیناً اکشر پٹیل بھی سال بھر سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں‘‘۔
’’مجھے ٹیم کا کمبی نیشن پسند ہے اور میں روی بشنوئی کے انتخاب سے بہت خوش تھا۔ اس نے ٹیم میں تبدیلی آئی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک اچھی ٹیم ہے۔ میں ارشدیپ سنگھ کے لیے بھی خوش ہوں۔ وہ آئی پی ایل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی کھیلے۔ وہ سیریز کےبہترین کھلاڑی تھے۔ہم بائیں ہاتھ کے بالر کی تلاش میں تھے، جو ہمیں ارشدیپ سنگھ کے طور پر ملا ہے‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نتیش کمار…پانی میں رہ کر مگر مچھ سے بیر

Next Post

سیریز جیتنا اہم نہیں ہے، ٹیم کے طور پر بہتر ہونا ہماری ترجیح ہے: روہت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
روہت کو بلے سے کرنا ہوگا حملہ

سیریز جیتنا اہم نہیں ہے، ٹیم کے طور پر بہتر ہونا ہماری ترجیح ہے: روہت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.