جموں//
جموںکشمیر کے ضلع راجوری کے گورنمنٹ اسکول میں ہفتے کے روز گیس کے اخراج سے آگ نمودار ہوئی جس وجہ سے چار افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز گورنمنٹ اسکول راجوری میں گیس کے اخراج سے آگ نمودار ہوئی جس دوران استانی سمیت چار افراد زخمی ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد سبھی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت استانی مریم بیگم دختر عبدالطیف ، شہناز اختر ، شوکت علی ولد عبدالرلحمید اور سلیمہ اختر زوجہ محمد اقبال کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔