جموں//
جموں کے کانا چک علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر پیر کی شام مشتبہ پاکستانی ڈرون کو دیکھتے ہی اس پر گولیاں چلائی گئیں۔
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں کے کانا چک علاقے میں بین الاقومی سرحد پر پیر کی شام قریب ساڑھے نو بجے ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون دیکھا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ جوں اس ڈورن نے اس طرف داخل ہونے کی کوشش کی تو وہاں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے اس کی طرف فائرنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کے ہاتھ کچھ بھی نہیں لگا ہے ۔