نئی دہلی// کانگریس نے منگل کو یہاں ہیرالڈ ہاؤس، بہادر شاہ ظفر مارگ پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم اپوزیشن پارٹی کے خلاف مودی حکومت کی انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے ۔
کانگریس کے میڈیا شعبہ کے سربراہ جے رام رمیش نے کہاکہ "ہندوستان کی مرکزی اپوزیشن کانگریس کے خلاف جاری حملے کے ایک حصے کے طور پر بہادر شاہ ظفر مارگ پر واقع ہیرالڈ ہاؤس پر چھاپے مارے گئے ۔”
اس کارروائی کو اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہم مودی حکومت کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کے خلاف انتقامی سیاست کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ آپ ہمیں خاموش نہیں کر سکتے ۔ ای ڈی شاہی کو روکیں۔”
واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہیرالڈ معاملے میں لین دین کے سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کے بعد گزشتہ ہفتے پارٹی صدر سونیا گاندھی سے بھی کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی۔