واشنگٹن//
چین نے تائیوان کے مسئلے پرامریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگ سے کھیلنے والے جل جائیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی صدرشی جن پنگ نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ٹیلی فونک گفتگو میں تائیوان کے حوالے سے کہا کہ امریکا ون چائنا پالیسی کا احترام کرے۔
آگ سے کھیلنے والے جل جائیں گے۔ تائیوان کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔
چینی اورامریکی صدور کے درمیان دو گھنٹے سے زائد دورانیے کی کال میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم کو بتایا کہ امریکا تائیوان کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔امریکا کی تائیوان کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے مجوزہ تائیوان کے دورے پرچین نے سخت ردعمل دیا ہے۔