ممبئی// وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کو کے ایل راہل کی جگہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ہندوستانی ٹی 20 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
راہل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن فٹنس کی وجہ سے انہیں سیریز سے باہر ہونا پڑا۔ سینئر سلیکشن کمیٹی نے راہل کی جگہ سیمسن کو منتخب کیا ہے۔ راہل گزشتہ ہفتے کورونا سے متاثر پائے گئے تھے اور بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
سیمسن ایک روزہ ٹیم کا حصہ تھے جس نے ونڈیز کو 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا۔