جموں//
جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز ملک مخالف عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔
ان باتوں کا اظہار ڈی جی پی نے جمعرات کی شام جموں میں تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
دلباغ نے کہاکہ سرحدوں کی سیکورٹی ہو یا شہر و گام میں سیکورٹی فورسزکی تعیناتی جموں وکشمیر پولیس ہر ایک چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
ڈی جی پی نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز ملک مخالف عناصر کی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھے ہوئے ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
الباغ کے مطابق پولیس ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔دلباغ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ سرحدوں کی سیکورٹی ہو یا شہر و گام میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی، وی آئی پیز کو سیکورٹی فراہم کرنا ہے یا امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنا سبھی محازوں پر جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
دلباغ نے بتایا کہ یاترا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کو نبھایا جارہا ہے۔پولیس سربراہ نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہے جبکہ ملی ٹینسی کے واقعات میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔