سرینگر//
جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ علاقے میں جمعرات کے روز جنگلی جانور نے ایک انسانی جان کو اپنا نوالہ بنایا۔
معلوم ہوا ہے کہ گڈول کوکر ناگ میں جمعرات کے روز ایک خونخوار ریچھ نے۵۰سالہ خاتون پر حملہ کرکے اُس کی چیر پھاڑ کی جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی
جاں بحق خاتون کی شناخت۵۰سالہ زائبہ بانو زوجہ عبدالرحمن چوپان ساکن فرہمو گڈول کے بطور ہوئی ہے ۔
وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا انسانوں پر حملہ آور ہونے کی خبریں بھی اب ایک معمول بن گئی ہیں۔
یہاں جنگلی جانوروں کے بستیوں میں آزادانہ گھومنے پھرنے اور انسانوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات آئے روز اخباروں میں پڑھنے کو ملتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے خوفناک مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔