اتوار, اکتوبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

گاندھی جی کی سالگرہ کے موقع پر چٹاگانگ میں ہندوستانی مشن کی جانب سے ساحلِ سمندر کی صفائی مہم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-03
in عالمی خبریں
A A
گاندھی جی کی سالگرہ کے موقع پر چٹاگانگ میں ہندوستانی مشن کی جانب سے ساحلِ سمندر کی صفائی مہم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو کا اتحاد رائے شماری میں آگے، مگر اکثریت سے بدستور دور

متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر نے فلائی دبئی کاک پٹ واقعے کو ’دہشت گردانہ کارروائی‘ قرار دیا

چٹاگانگ، 2 اکتوبر (یو این آئی) بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میں ہندوستان کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن نے مہاتما گاندھی کی 157ویں یومِ پیدائش کے موقع پر پتینگا سی بیچ پر ساحلِ سمندر کی صفائی مہم کا اہتمام کیا۔
مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سے 11 بجے تک جاری رہنے والی اس مہم کا انعقاد ہندوستانی مشن نے ’سوچھتا میں سَہ بھاگ، سوچھ بھارت، وکست بھارت‘ کے موضوع کے تحت کیا۔ یہ مہم ہندوستان اور اس کے دنیا بھر میں واقع سفارتی مشنز میں 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک منائے جانے والے ’سیوا پکھواڑہ 2026‘ کا حصہ تھی۔
اسسٹنٹ ہائی کمشنر سمیت بھارتی مشن کے دیگر افسران اور ملازمین نے صفائی مہم میں حصہ لیا۔ چٹاگانگ گرامر اسکول کے تقریباً 100 طلبہ نے بھی مہم میں شرکت کی۔ طلبہ نے ساحل سے پلاسٹک، پولی تھین اور دیگر کچرا جمع کرکے اسے مقررہ مقامات پر پہنچایا۔
طلبہ سمیت صفائی مہم میں شریک تمام افراد اور منتظمین کو ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے موضوع سے مزین ٹی شرٹس بھی فراہم کی گئیں۔
چٹاگانگ میٹروپولیٹن پولیس اور ٹورسٹ پولیس نے تقریب کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ امن و امان برقرار رکھا۔
ہندوستانی مشن نے کہا کہ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کی شرکت کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، جبکہ مقامی افراد اور دیگر سیاحوں میں بھی اس حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔
اسی طرح بنگلہ دیش میں ہندوستانی ہائی کمشنر نے افسران کو باضابطہ طور پر سوچھتا عہد دلایا، جبکہ سفارت خانے نے صفائی ستھرائی کے کارکنوں کی خدمات کے اعتراف میں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے فلاحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا۔ ڈیلی سن کی رپورٹ کے مطابق کھلنا، سلہٹ اور راجشاہی میں اسسٹنٹ ہائی کمیشنوں نے بھی اسی طرح کے پروگرام منعقد کیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

25 کروڑ بھتہ معاملے میں شعیب ڈھیبر کی تلاش تیز، معلومات لیک ہونے کے خدشے پر پولیس لائن میں کانسٹیبلوں کا انسلاک

Next Post

متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر نے فلائی دبئی کاک پٹ واقعے کو ’دہشت گردانہ کارروائی‘ قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو کا اتحاد رائے شماری میں آگے، مگر اکثریت سے بدستور دور
عالمی خبریں

یمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
عالمی خبریں

یمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے

2026-10-03
عالمی خبریں

بچوں کی اموات، زہریلی شراب اور آلودہ پانی سمیت ہر معاملے میں جواب دہی طے کرے حکومت: جیتو پٹواری

2026-10-03
عالمی خبریں

امریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل

2026-10-03
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

2026-09-27
چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
عالمی خبریں

چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

2026-09-27
Next Post
متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر نے فلائی دبئی کاک پٹ واقعے کو ’دہشت گردانہ کارروائی‘ قرار دیا

متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر نے فلائی دبئی کاک پٹ واقعے کو ’دہشت گردانہ کارروائی‘ قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.