سرینگر؍۲۶ ستمبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ’آپریشن درشٹی‘ کے تحت ایک مشکل سرحدی علاقے کرناہ کے ٹنگڈار میں زیرِ زمین آپریشن تھیٹر میں۲۲۰ مریضوں کی بینائی بحال کرنے پر مسلح افواج کی طبی خدمات (اے ایف ایم ایس) کو سراہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:’’کرناہ کے ٹنگڈار میں ’آپریشن درشٹی‘ کے تحت میگا آئی سرجیکل کیمپ کامیابی سے منعقد کرنے پر مسلح افواج کی طبی خدمات سے وابستہ سرجنوں اور اہلکاروں کو مبارکباد۔ ایک مشکل سرحدی علاقے میں زیرِ زمین آپریشن تھیٹر میں۲۲۰؍ افراد کی بینائی بحال کرنا ایک قابلِ ذکر کامیابی ہے۔
بریگیڈیئر سنجے کمار مشرا کی قیادت میں طبی ٹیم کی لگن ’آپریشن سدبھاؤنا‘ کے حقیقی جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ دور دراز سرحدی بستیوں تک آنکھوں کے جدید آپریشن، جن میں فیکوایمولسیفیکیشن، ریٹینا اور گلوکوما کے علاج کے طریقۂ کار شامل ہیں، پہنچانے سے یہ یقینی بنتا ہے کہ کوئی بھی شہری بنیادی طبی سہولت سے محروم نہ رہے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )










