نئی دہلی// صدر دروپدی مرمو پر لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے تبصرے پر حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
دو التوا کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی چار بجے شروع ہوئی تو اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے ارکان کے درمیان ایک بار پھر ہنگامہ آرائی اور جوابی الزامات کی بوچھاڑ ہوئی۔ دونوں طرف کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور ایک دوسرے کے خلاف زور زور سے شور مچانا شروع کر دیا جس سے ایوان میں زبردست شور شرابہ ہو گیا۔
پریزائیڈنگ آفیسر کریت سولنکی نے ارکان کو پرسکون ہونے کو کہا لیکن کسی نے ان کی بات نہیں سنی اور مسٹر سولنکی نے دو منٹ کے اندر ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔