جمعرات, نومبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاستی درجے پر بحث کیلئے تیار‘۳۷۰ پر نہیں :بی جے پی

’نام نہاد اٹانومی اور۳۷۰ سے متعلق قرارداد کو مسترد کرتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریاستی درجے پر بحث کیلئے تیار‘۳۷۰ پر نہیں :بی جے پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر؍۲۵ستمبر

                 قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی پر بحث کے لیے تیار ہے، تاہم دفعہ۳۷۰ یا سال۲۰۰۰کی اٹانومی قرارداد پر بحث کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

                صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد ’’متنازع‘‘ ہے اور انہوں نے مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے پیش کی گئی نئی قرارداد میں سال۲۰۰۰کی اٹانومی قرارداد کو شامل کیے جانے پر سوال اٹھایا۔

متعلقہ

’بیرونی افراد کی بھرتی ناقابل برداشت‘

سندیپ کھیروار کا سرینگر ہیڈکوارٹرز کا دورہ‘ آپریشنل امور کا جائزہ

                شرما نے کہا، ’’آج وزیر اعلیٰ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد متنازع اور اختلافی ہے۔ بی جے پی نے اٹانومی قرارداد کو مسترد کردیا تھا اور اسے پھاڑ بھی دیا تھا۔ آج کی قرارداد میں اس قرارداد پر دوبارہ بحث کیوں کی جا رہی ہے؟‘‘

                قائد اختلاف نے کانگریس پارٹی کے اٹانومی قرارداد اور دفعہ۳۷۰ سے متعلق موقف پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے اس سے وضاحت طلب کی کہ آیا وہ ان قراردادوں کے ساتھ ہے یا حکومت کے ساتھ۔

                شرما نے کہا، ’’کانگریس کو اپنا موقف واضح کرنا چاہیے، راہل گاندھی سے لے کر ریاستی کانگریس کے سربراہ تک۔ کیا وہ اس قرارداد کے ساتھ ہیں؟ کیا وہ۱۹۵۳سے قبل کی قرارداد کے ساتھ ہیں؟ کیا وہ دفعہ۳۷۰ سے متعلق قرارداد کے ساتھ ہیں یا حکومت کے ساتھ ہیں؟‘‘

                شرما نے عمر عبداللہ کے موقف پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ جب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے اٹانومی قرارداد کو مسترد کیا تھا، اس وقت عمر عبداللہ مرکزی حکومت میں وزیر تھے۔

                بی جے پی لیڈر نے سوال کیا، ’’جب بی جے پی نے اس قرارداد کو مسترد کرکے پھاڑ دیا تھا، تو کیا اس وقت عمر عبداللہ این ڈی اے میں وزیر نہیں تھے؟ کیا وہ اس کے بعد بھی این ڈی اے کے اتحادی نہیں رہے؟‘‘

                قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت حکمرانی سے متعلق مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ریاستی حیثیت کے معاملے کو استعمال کر رہی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی ریاستی حیثیت پر بحث کے لیے تیار ہے۔

                شرما نے کہا، ’’اگر آپ ریاستی حیثیت پر بحث کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو چیلنج کرتے ہیں۔ ہم ریاستی حیثیت پر بحث کے لیے تیار ہیں۔ لیکن آپ ریاستی حیثیت کے نام پر کشمیر کے لوگوں کو بے وقوف بنانا چاہتے ہیں۔‘‘

                انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ حکومت اپنی ’’ناکامیوں کو چھپانے‘‘ اور ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے کو طول دینے کے لیے اس مسئلے کو استعمال کر رہی ہے۔

                شرما نے کہا، ’’بی جے پی اس قرارداد کو مسترد کرتی ہے۔ نام نہاد اٹانومی اور دفعہ۳۷۰ سے متعلق قرارداد کو بھی مسترد کرتی ہے اور ہم اس معاملے پر بحث کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘

                قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے کہا کہ بی جے پی اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی جب تک کانگریس دفعہ۳۷۰ اور اٹانومی قرارداد کے بارے میں اپنا موقف واضح نہیں کرتی اور حکومت اس کے سوالات کا جواب نہیں دیتی۔

۔۔۔۔۔(ندائے مشرق خبر)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

Next Post

’ریاستی درجے کی قرارداد پر ووٹنگ سے بچنے کیلئےبی جے پی ارکان نے ہنگامہ کیا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بیرونی افراد کی بھرتی ناقابل برداشت‘
اہم ترین

’بیرونی افراد کی بھرتی ناقابل برداشت‘

2026-11-18
سندیپ کھیروار کا سرینگر ہیڈکوارٹرز کا دورہ‘ آپریشنل امور کا جائزہ
اہم ترین

سندیپ کھیروار کا سرینگر ہیڈکوارٹرز کا دورہ‘ آپریشنل امور کا جائزہ

2026-11-18
چیمبر آف کامرس کا حکومت کو سات روزہ الٹی میٹم، ہوٹلوں اور ریستورانوں کی بندش کی وارننگ
اہم ترین

چیمبر آف کامرس کا حکومت کو سات روزہ الٹی میٹم، ہوٹلوں اور ریستورانوں کی بندش کی وارننگ

2026-11-18
کولگام جھڑپ:’نثار ڈار دہشت گردوں کوپناہ دیتا تھا‘
اہم ترین

کولگام جھڑپ:’نثار ڈار دہشت گردوں کوپناہ دیتا تھا‘

2026-11-18
لداخ میں پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں‘ ریاستی الیکشن کمشنر کاانتظامات کا جائزہ
اہم ترین

لداخ میں پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں‘ ریاستی الیکشن کمشنر کاانتظامات کا جائزہ

2026-11-18
ڈاکٹر سجن سنگھ یادو آج جموں   کشمیر کے نئے چیف  سیکریٹری کا عہدہ سنبھالیں گے
اہم ترین

ڈاکٹر سجن سنگھ یادو آج جموں  کشمیر کے نئے چیف سیکریٹری کا عہدہ سنبھالیں گے

2026-11-18
دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا ڈیٹ شیٹ جاری
اہم ترین

امتحانی مراکز میں موبائل فون  کے مبینہ استعمال اور نقل کا معاملہ، تحقیقات کا حکم

2026-11-18
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

کولگام میں سی آر پی ایف کیمپ پر حملے کی تحقیقات کے دوران کچھ سرغ ملے ہیں‘تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے : کھیرواڑ

2026-11-17
Next Post
’ریاستی درجے کی قرارداد پر ووٹنگ سے بچنے کیلئےبی جے پی ارکان نے ہنگامہ کیا‘

’ریاستی درجے کی قرارداد پر ووٹنگ سے بچنے کیلئےبی جے پی ارکان نے ہنگامہ کیا‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.