جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تین لاکھ روپے تک کی برآمداتی کھیپ کو ‘معمولی’ مان کر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سے چھوٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-17
in قومی خبریں
A A
تین لاکھ روپے تک کی برآمداتی کھیپ کو ‘معمولی’ مان کر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سے چھوٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل کریں گےسیمی کون انڈیا کا افتتاح ، 600 سے زیادہ کمپنیاں ہوں گی شامل

یو پی آئی: 2,000 روپے سے زائد کے لین دین پر چارج تاجروں پر اضافی بوجھ : مسٹر پرمجیت سنگھ پما

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے تین لاکھ روپے تک کی کم قیمت والی برآمداتی کھیپوں کے لیے رجسٹریشن و ممبرشپ سرٹیفکیٹ (آر سی ایم سی) کی ضرورت سے چھوٹ کا نظام شروع کیا ہے۔
قانون کی نظر میں ‘معمولی مقدار’ پر رجسٹریشن سے چھوٹ کے اس اقدام کا مقصد نئے اور چھوٹے برآمد کنندگان پر تعمیل کا بوجھ کم کرنا اور ڈاک، کوریئر اور دیگر ابھرتے ہوئے ذرائع کے ذریعے برآمدات کو آسان بنانا ہے۔
وزارت تجارت و صنعت کی ایک ریلیز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے فارن ٹریڈ پالیسی، 2023 کے پیرا 2.57 میں ترمیم کی ہے۔ اس کے تحت فروخت کنندہ کے ذریعے مال کو مخصوص بندرگاہ سے جہاز پر لادنے تک کی ذمہ داری کے ساتھ تین لاکھ روپے تک کی کھیپ پر آر سی ایم سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ فی الحال فارن ٹریڈ پالیسی کے تحت یہ سرٹیفکیٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں یا کماڈیٹی بورڈز کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔ فارن ٹریڈ پالیسی کے تحت عام طور پر برآمد کنندہ کو ایسے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ تین لاکھ سے زائد قیمت والی برآمداتی کھیپوں کے لیے، جہاں لاگو ہو، درست آر سی ایم سی کی ضرورت برقرار رہے گی۔
وزارت کی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں (2021-22 سے 2025-26) کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ کم قیمت والی برآمدات، شپنگ بلوں کی تعداد میں اہم حصہ رکھتی ہیں، لیکن کل برآمدی قیمت میں ان کا تعاون بہت کم ہے۔ اس دوران 3,000 ڈالر قیمت تک کی برآمداتی کھیپیں کل شپنگ بلوں کا 43 فیصد تھیں اور ملک کی تجارتی اشیاء کی برآمدات میں قیمت کے لحاظ سے ان کا حصہ صرف 0.86 فی صد رہا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس چھوٹ سے بڑی تعداد میں کم قیمت کے برآمداتی لین دین کو فائدہ ملنے کی امید ہے، جب کہ کل برآمدات کی قیمت پر اس کا اثر بہت معمولی رہے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یو پی آئی چارجز عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے حکومت: کانگریس

Next Post

یو پی آئی: 2,000 روپے سے زائد کے لین دین پر چارج تاجروں پر اضافی بوجھ : مسٹر پرمجیت سنگھ پما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل کریں گےسیمی کون انڈیا کا افتتاح ، 600 سے زیادہ کمپنیاں ہوں گی شامل

2026-09-17
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
قومی خبریں

یو پی آئی: 2,000 روپے سے زائد کے لین دین پر چارج تاجروں پر اضافی بوجھ : مسٹر پرمجیت سنگھ پما

2026-09-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

یو پی آئی چارجز عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے حکومت: کانگریس

2026-09-17
منوہر لال نے جی 20 توانائی کی فراوانی سے متعلق وزارتی میٹنگ میں شرکت کی
قومی خبریں

منوہر لال نے جی 20 توانائی کی فراوانی سے متعلق وزارتی میٹنگ میں شرکت کی

2026-09-17
نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ہندوستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر مہر لگا دی
قومی خبریں

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ہندوستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر مہر لگا دی

2026-09-17
قومی خبریں

70 فی صد ہندوستانی شہری 58 سال کی عمر سے قبل ریٹائرمنٹ کے خواہاں: ایکسس میکس لائف سروے

2026-09-17
انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا
قومی خبریں

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

2026-09-16
Next Post
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

یو پی آئی: 2,000 روپے سے زائد کے لین دین پر چارج تاجروں پر اضافی بوجھ : مسٹر پرمجیت سنگھ پما

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.