جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشتواڑ عصمت دری و موت کا معاملہ‘مرکزی ملزم کے گھر پر چھاپہ

اسپتال کی ایک دوسری صفائی کارکن کو بھی ملازمت سے برطرف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-03
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ دہشت گرد معاونین کے گھروں پر چھاپے:پولیس

Police raid homes

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 جموں؍۲ ستمبر

            جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں۱۵سالہ قبائلی لڑکی کی عصمت دری اور موت کے معاملے میں کرائم برانچ نے بدھ کے روز مرکزی ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، جبکہ حکام نے اس معاملے میں ملوث اسپتال کی ایک دوسری صفائی کارکن کو بھی ملازمت سے برطرف کر دیا۔

            اس کیس کی وسیع پیمانے پر مذمت اور احتجاج کے بعد۲۹؍اگست کو تحقیقات کرائم برانچ کے حوالے کی گئی تھیں۔ ایک نابالغ لڑکی کو مبینہ طور پر کئی ماہ تک اس کے اسکول کے استاد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد۲۰؍  اگست کو حمل ساقط کرنے کے ایک طبی عمل کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔

متعلقہ

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

            پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اس معاملے میں اب تک سات افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں مرکزی ملزم، اس کا بھائی، اسپتال کے دو صفائی کارکن اور ایک نرس شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں چترو پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں کی گئی ہیں، جس میں پوکسو ایکٹ، بھارتیہ نیائے سنہتا اور ایس سی/ایس ٹی (انسداد مظالم) ایکٹ کی متعلقہ دفعات عائد کی گئی ہیں۔

            حکام نے بتایا کہ کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے مرکزی ملزم کے گھر کے علاوہ اس کے بھائی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

            انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے جاری تحقیقات کے تحت مارے گئے، جن کے دوران ٹیم نے دونوں مقامات کی تلاشی لی تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں اور ایسے مواد کا جائزہ لیا جا سکے جس سے واقعات کی ترتیب اور ملزمان کے مبینہ کردار کا تعین کرنے میں مدد مل سکے۔

            ایک متعلقہ پیش رفت میں حکام نے بتایا کہ ضلع اسپتال کشتواڑ میں اسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ  کے تحت کام کرنے والی ایک صفائی کارکن کی خدمات فوری طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔ اسے۳۰؍ اگست کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

            برطرفی کے حکم میں کہا گیا ہے، ’’اس دفتر کو مذکورہ گرفتاری کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا ہے۔الزامات اور ملوث جرائم کی نوعیت انتہائی سنگین اور حساس ہے، جس کے باعث مذکورہ فرد کی ملازمت جاری رکھنا نظم و ضبط، دیانت داری، ادارے کی ساکھ اور ایک سرکاری صحت کے ادارے کے کام کاج کے لیے قطعی طور پر ناموزوں ہوگیا ہے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔

 

 

 

ایجنسیاں 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

Next Post

جموں کشمیر کے آر ٹی آئی پورٹل پر۱۹ ماہ میں ۶۵ہزار درخواستیں موصول

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘
اہم ترین

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

2026-09-03
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
اہم ترین

۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول

2026-09-03
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
اہم ترین

جموں کشمیر کے آر ٹی آئی پورٹل پر۱۹ ماہ میں ۶۵ہزار درخواستیں موصول

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

نمبر پلیٹ ماسکنگ کے خلاف پولیس  کی کارروائی‘۱۵۰  زائد گاڑیاں ضبط

2026-09-03
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

جعلی ٹیچر کی تقرری کے معاملےمیں پانچ افراد کے  خلاف چارج شیٹ داخل

2026-09-03
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
اہم ترین

رشوت لیتے جونیئر اسسٹنٹ رنگے ہاتھوں گرفتار:اے سی بی

2026-09-03
Next Post
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول

جموں کشمیر کے آر ٹی آئی پورٹل پر۱۹ ماہ میں ۶۵ہزار درخواستیں موصول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.