جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول

بینک اور ریلوے بدعنوانی سے متعلق شکایات میں سرفہرست‘۵۶۷۹ شکایات سال کے اختتام تک زیرِ التوا رہیں:سی وی سی رپورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-03
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 سرینگر؍۲ستمبر

            مرکزی ویجی لینس کمیشن (سی وی سی) کی سالانہ رپورٹ۲۰۲۵ کے مطابق گزشتہ سال سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار۵۸۴ شکایات موصول ہوئیں، جن میں سب سے زیادہ شکایات بینکوں اور ریلوے سے متعلق تھیں۔

            رپورٹ کے مطابق چیف ویجی لینس افسران (سی وی اوز) کو موصول ہونے والی مجموعی شکایات میں سے۶۴ہزار۹۰۵ کو۳۱ دسمبر۲۰۲۵ تک نمٹا دیا گیا، جبکہ۵ہزار۶۷۹ شکایات زیرِ عمل رہیں۔ ان میں۲۰۰۲ شکایات ایسی تھیں جو تین ماہ سے زائد عرصے سے زیرِ التوا تھیں۔

متعلقہ

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

            سی وی اوز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ شکایات کی تحقیقات تین ماہ کے اندر مکمل کریں۔ سی وی سی نے کہا کہ وہ شکایات کے بروقت نمٹارے کو یقینی بنانے کے لیے سی وی اوز کے پاس زیرِ التوا معاملات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتا ہے۔

            اعداد و شمار کے مطابق بینکوں سے متعلق سب سے زیادہ۹ہزار۹۳۳ شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے۹ہزار۵۲۰ نمٹا دی گئیں جبکہ۴۱۳ زیرِ التوا رہیں۔ زیرِ التوا شکایات میں۵۲؍ ایسی تھیں جو تین ماہ سے زائد عرصے سے زیرِ التوا تھیں۔

            ریلوے کے حوالے سے۹ہزار۳۸۱  شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے۸ہزار۷۵۴ کا نمٹارا کیا گیا جبکہ۶۲۷ شکایات زیرِ التوا رہیں۔ ان میں صرف۱۰  شکایات تین ماہ سے زائد عرصے سے زیرِ التوا تھیں۔

            رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور سے متعلق۶ہزار۵۳۱ شکایات موصول ہوئیں، جبکہ دہلی کے قومی دارالحکومت خطے کی حکومت کے علاوہ مختلف مقامی اداروں کے خلاف۴ہزار۸۳۴  شکایات درج ہوئیں۔

            مقامی اداروں میں دہلی جل بورڈ، دہلی اسٹیٹ انڈسٹریل اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن، دہلی ٹرانسکو، دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن، دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ، دہلی ٹورزم اینڈ ٹرانسپورٹیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن آف دہلی اور نئی دہلی میونسپل کونسل شامل ہیں۔

            اسی طرح کوئلہ شعبے کے ملازمین کے خلاف۴ہزار۱۱۸ ، مالیاتی شعبے سے متعلق۳ہزار۱۰۷‘ دہلی حکومت کے خلاف۲ہزار۸۰۴؍اور وزارتِ پٹرولیم سے متعلق۲ہزار۷۲۲ شکایات موصول ہوئیں۔

            رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کے خلاف۲ہزار۶۳۳‘ سڑک نقل و حمل و شاہراہوں سے متعلق۲ہزار۱۳۹؍اور دہلی پولیس کو چھوڑ کر وزارتِ داخلہ سے متعلق۲ہزار۳۶ شکایات درج ہوئیں۔

            انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے سے متعلق۲۰۳۰  وزارتِ محنت کے خلاف۱۸۹۴، انشورنس کمپنیوں کے خلاف۱۵۳۶؍اور ٹیلی کمیونیکیشن سے متعلق۱۴۶۹  شکایات موصول ہوئیں۔

            دفاعی وزارت سے متعلق۱۴۱۰ شکایات، صارفین امور، خوراک و عوامی تقسیم کی وزارت کے خلاف۱۱۲۳‘ فولاد کی وزارت سے متعلق۱۰۲۳؍اور محکمہ ڈاک کے خلاف۱۰۰۳ شکایات درج ہوئیں۔

            رپورٹ میں۲۰۲۵ کے دوران سی وی سی کی جانب سے سی وی اوز کو’ضروری کارروائی‘ کے لیے بھیجی گئی شکایات کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایسی مجموعی طور پر۱۸ہزار۶۵۱ شکایات تھیں۔ ان میں مقامی اداروں سے متعلق۴ہزار۱۱۰ ، بینکوں سے متعلق ایک ہزار۷۴۹، ریلوے سے متعلق۱۴۲۸، وزارتِ پٹرولیم سے متعلق۱۳۱۸، دہلی حکومت سے متعلق۱۳۰۷؍اور وزارتِ دفاع سے متعلق۱۰۱۶ شکایات شامل تھیں۔

            رپورٹ کے یہ اعداد و شمار سرکاری اداروں میں بدعنوانی سے متعلق شکایات کے حجم اور مختلف شعبوں میں ان کے نمٹارے کی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔(ندائے مشرو ق ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر کے آر ٹی آئی پورٹل پر۱۹ ماہ میں ۶۵ہزار درخواستیں موصول

Next Post

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘
اہم ترین

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

2026-09-03
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
اہم ترین

جموں کشمیر کے آر ٹی آئی پورٹل پر۱۹ ماہ میں ۶۵ہزار درخواستیں موصول

2026-09-03
سرینگر میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ دہشت گرد معاونین کے گھروں پر چھاپے:پولیس
اہم ترین

کشتواڑ عصمت دری و موت کا معاملہ‘مرکزی ملزم کے گھر پر چھاپہ

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

نمبر پلیٹ ماسکنگ کے خلاف پولیس  کی کارروائی‘۱۵۰  زائد گاڑیاں ضبط

2026-09-03
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

جعلی ٹیچر کی تقرری کے معاملےمیں پانچ افراد کے  خلاف چارج شیٹ داخل

2026-09-03
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
اہم ترین

رشوت لیتے جونیئر اسسٹنٹ رنگے ہاتھوں گرفتار:اے سی بی

2026-09-03
Next Post
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.