بدھ, اگست 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ماں، بیٹی میں تضاد؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-26
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمر کی جان بخش تو دیجئے !                

شریف تو بڑے بد معاش ہیں !                

                یہ لو کر لو گل……. ڈیڑھ اینٹ تک سمٹ کے رہنے والی پی ڈی پی، جسے مرحوم و مغفور مفتی صاحب کے زمانے میں پاپا ڈاٹر پارٹی بھی کہا کرتے تھے……. کی ماں، بیٹی میں کوئی سیاسی ہم آہنگی نہیں ہے، بالکل بھی نہیں ہے۔ بیٹی کچھ کہتی ہے تو ان کی والدہ ماجدہ کچھ اور فرماتی ہیں۔دونوں میں تضاد ہے ‘ بیانات میں تضاد۔اگلے روز جب خان صاحب……. عمران خان صاحب کو جیل سے ہسپتال اور ہسپتال سے جیل آن واحد لیا گیا تو بیٹی صاحبہ نے اس اقدام کو’ ظالمانہ‘ قرار دیا تھا……. ان کا جذباتی بیان پڑھ کر اگر ہم کچھ سمجھ گئے تو یہی ایک بات سمجھ گئے کہ……. کہ یہ بھی اُن اندھ بھگتوں میں سے ایک ہیں جنہیں خان صاحب سے عقیدت……. والہانہ عقیدت ہے۔اب ان کی والدہ ماجدہ کو بھی سن لیجیے۔ محترمہ کہنا ہے، معاف کیجیے، فرمانا ہے کہ خان صاحب کے ساتھ اس وقت وہی کچھ ہو رہا ہے جو انہوں نے اپنے حریفوں……. سیاسی حریفوں کے ساتھ کیا۔ دوسرے الفاظ میں میڈم جی نے خان صاحب کے ساتھ ان کی بیٹی صاحبہ کے الفاظ میں ’ظالمانہ‘ سلوک کو مکافاتِ عمل قرار دیا……. آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ والدہ ماجدہ نے خان صاحب کے ساتھ سلوک کو اپنی دخترِ نیک اختر کے برعکس ’ظالمانہ‘ نہیں بلکہ جیسی کرنی ویسی بھرنی قرار دیا، اور سو فیصد قرار دیا۔نہیں صاحب! آپ غلط سمجھ رہے ہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے……. یا ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا اگر یہ عام ماں، بیٹی کا کچن میں کون سا سالن پکانے پر پایا جانے والا اختلاف ہوتا……. جہاں ماں اَلِ(لوکی) تو بیٹی وانگن(بینگن) پکانے کی ضد کرتی……. یہ عام ماں، بیٹیوں والا معاملہ نہیں ہے۔ یہ ایک پارٹی کی صدر اور اس پارٹی کی متوقع جانشین، جو آپس میں ماں اور بیٹی ہیں، کے درمیان تضاد کا معاملہ ہے۔خان صاحب کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے یا یہ مکافاتِ عمل ہے، اس پر ہم بعد میں بات کریں، اس کا ہم بعد میں فیصلہ کریں گے……. لیکن اس سے پہلے ماں، بیٹی آپس میں یہ طے کر لیں کہ اُس پار……. سرحد کے اُس پار اپنے خان صاحب کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے، کیا یہ ممکن ہے کہ دونوں، ماں اور بیٹی، اس پر ایک ہی رائے رکھیں، ایسی رائے جس میں تضاد نہ ہو……. بالکل بھی نہ ہو۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

استعفیٰ نہیں، مینڈیٹ کا احترام ضروری ہے

Next Post

جموں میں پولیس حراست سے فرار ریپ کیس کا ملزم گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عمر کی جان بخش تو دیجئے !                

2026-08-25
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

شریف تو بڑے بد معاش ہیں !                

2026-08-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 خان صاحب کے اندھ بھکت                  

2026-08-22
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

یہ بجلی جو بند رہتی ہے!

2026-08-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جام…. ٹریفک جام!                

2026-08-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایل او پی صاحب                

2026-08-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یوم آزادی اور ہر گھر ترنگا !

2026-08-15
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

یہ سچ میں Too Much ہوگیا !

2026-08-14
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

جموں میں پولیس حراست سے فرار ریپ کیس کا ملزم گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.