پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جام…. ٹریفک جام!                

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-18
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راہل بابا …… کیسے؟

ایک تعطیل پر اتنا کنفیوژن!

تو صاحب ایک چھوٹا سا سوال ہے…. بالکل چھوٹا سا اور وہ یہ ہے کہ کیا کشمیر میں کبھی ٹریفک نظام میں سدھار آئے گا ‘آ سکتا ہے؟سوال چھوٹا ہے‘ لیکن…. لیکن اس کی تاریخ ‘ جی ہاں اس سوال کی تاریخ چھوٹی نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے اور …. اور اس لئے نہیں ہے کہ یہ ایک ایسا سوال ہے جو نسل در نسل پوچھا جاتارہا ہے…. لیکن…. لیکن اس کا جواب ‘ اس کا حل نکل نہیں پا رہا ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں پا رہا ہے ۔ حکومت کے پاس جائیے …. ٹریفک کے مسئلہ کو لے کر جائیے تو وہ اس کےلئے لوگوں کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے ….یہ کہہ کرکہ یہ لوگ ہیں جو ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں ‘ یہ لوگ ہیں جنہوں نے ٹھیلے لگا کر سڑکوں پر قبضہ کررکھا ہے ‘یہ لوگ ہیں جنہوں نے تجاوزات کرکے سڑکوں کو اور زیادہ تنگ کیا ہے…. یہ لوگ ہیں جو اس مسئلہ کی اصل وجہ ہے ۔اور….اور لوگوں سے پوچھئے تو …. تو وہ اس مسئلہ کےلئے براہ راست حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں…. یہ کہہ کر ٹھہراتے ہیں کہ یہ حکومت ہے جو ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کراتی ہے ‘یہ حکومت ہے جس نے سڑکوں پر سے ناجائز قبضے کو نہیں ہٹایا ہے‘ یہ حکومت ہے جس کی ناک کے نیچے تجاوزات ہو رہے ہیں۔ان الزام اور جوابی الزامات کی بھی اپنی ایک الگ تاریخ ہے ‘ لیکن…. لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان الزامات اور جوابی الزامات سے ہمارا مسئلہ حل نہیںہو رہا ہے…. الٹا ٹریفک کا مسئلہ بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے…. لوگ گھروں سے باہر جانے سے پہلے سو بار سوچتے ہیں کہ کہیں ٹریفک جام میں نہ پھنس جائیں اور…. اور محکمہ ٹریفک کی پہلی اور شاید آخری ترجیح یہ ہے کہ کیسے وی آئی پیز حضرات کی گاڑیوں کے کاروان کی آواجاہی کو آسان سے آسان تر بنا یا جائے …. بغیر کسی پریشانی کے ان کا سفر مکمل کرایا جائے ۔ٹریفک کا مسئلہ سچ میں ایک مسئلہ ہے ‘ایسا مسئلہ جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بد ترین رخ اختیار کرتا جارہا ہے…. اس کا حل نکالنا ضروری ہے…. لیکن…. لیکن صاحب یہ حل اکیلے حکومت کے پاس ہے اور نہ لوگوں کے پاس…. اس کا حل دونوں کے پاس ہے‘ مشترکہ کوششں میں ہے…. حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرے اور…. اور لوگ بھی احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں…. اور …. اور اگر ایسا ہوا تو شاید یہ اس مسئلہ کو حل کرنے کا پہلا قدم ثابت ہوگا…. صرف پہلا‘آخری نہیں …. بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مردم شماری: درست اعداد و شمار، بہتر مستقبل کی بنیاد                

Next Post

راجوری میں سڑک حادثے  میں ایک ہلاک، ۱۲ زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

راہل بابا …… کیسے؟

2026-10-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک تعطیل پر اتنا کنفیوژن!

2026-10-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مودی جی کی۲۰۴۷ پر نظریں ؟

2026-10-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ گستاخانہ سوچ!

2026-10-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیا بات ہوئی….؟

2026-10-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اگر اللہ میاں بھی….

2026-10-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عروج و زوال

2026-10-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کہنے اور کرنے میں فرق کیوں؟                

2026-10-02
Next Post
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی

راجوری میں سڑک حادثے  میں ایک ہلاک، ۱۲ زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.