پیر, اگست 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیاسی جماعتیں سیاست سے اوپر اٹھیں:کووند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-24
in اہم ترین
A A
صدر کووند کا دورہ ترکمانستان، چار معاہدوں پر دستخط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

صرف سوال نہ پوچھیں، جواب تلاش کریں‘

جمہوری قیادت کا مطلب عوام کو سمجھنا، نئی راہیں پیدا کرنا ہے:سنہا

نئی دہلی//
صدر رام ناتھ کووند نے ہفتہ کو سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ قومی مفاد میں تعصب کی سیاست سے اوپر اٹھ کر فیصلہ کریں کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کیا ضروری ہے۔
پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ارکان پارلیمنٹ سے اپنے الوداعی خطاب میں، کووند نے امن اور ہم آہنگی کی قدر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مخالفت اور دباؤ بنانے کا حق ہے، لیکن ان کا طریقہ گاندھیائی ہونا چاہیے۔
ان کے تبصرے ایک ایسے وقت میں اہمیت اختیار کر رہے ہیں جب متعدد مسائل پر اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے پارلیمانی کارروائی میں اکثر خلل پڑا ہے۔
کووند نے کہا کہ وہ ہمیشہ خود کو بڑے خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں، جس میں ممبران پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی خاندان کی طرح بعض اوقات ان میں اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن انہیں ملک کے وسیع تر مفادات کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سبکدوش ہونے والے صدر کو الوداع کرنے کے لیے تقریب میں شامل ہوئے جن کی مدت اتوار کو ختم ہو رہی ہے۔
صدر منتخب دروپدی مرمو پیر کو ہندوستان کے ۱۵ویں صدر کے طور پر حلف لیں گی۔ وہ ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز ہونے والی پہلی قبائلی شخصیت ہوں گی۔
کووند نے مرمو کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی رہنمائی سے ملک کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ملک کے شہریوں کے شکر گزار رہیں گے کہ انہوں نے بطور صدر خدمات سرانجام دینے کا موقع دیا۔
اس دوران ملک کی۱۵ویں منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو صبح سوا دس بجے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں اپنے عہدے کا حلف لیں گی۔
ملک کے چیف جسٹس جج این وی رمنا مرمو کو حلف دلائیں گے جس کے بعد انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
اس موقع پر سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند، راجیہ سبھا کے چیئرمین، وزیر اعظم، لوک سبھا کے اسپیکر، مرکزی کابینہ کے ارکان، تمام گورنرز، تمام وزرائے اعلیٰ، مختلف ممالک کے سفیر، اراکین پارلیمنٹ، سینئر سویلین اور فوجی افسران موجود ہوں گے ۔
حلف برداری کی تقریب سے پہلے سبکدوش ہونے والے صدر کووند اور نو منتخب صدر مسز مرمو ایک عظیم الشان روایتی قافلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال پہنچیں گے ۔
حلف لینے کے بعد مرمو ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔ تقریب کے اختتام کے بعد وہ راشٹرپتی بھون کے لیے روانہ ہوں گی جہاں صحن میں پہنچنے پر انہیں گارڈ آف سلامی دی جائے گی۔ اس کے بعد سبکدوش ہونے والے صدر سے بشکریہ ملاقات ہوگی۔
مرمو گزشتہ پیر کو ہوئے انتخابات کے بعد ملک کی ۱۵ویں صدر منتخب ہوئی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات ‘ ۵۵۷ نئے کیس درج

Next Post

کرکٹ ایسو سی ایشن میں مالی بے ضابطگیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

صرف سوال نہ پوچھیں، جواب تلاش کریں‘

2026-08-09
’قوی ارادے سے ایک نیا جموںکشمیر بنایا ہے ‘
اہم ترین

جمہوری قیادت کا مطلب عوام کو سمجھنا، نئی راہیں پیدا کرنا ہے:سنہا

2026-08-09
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

ریاست کی بحالی میں تاخیر سے میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا: عمر عبداللہ

2026-08-09
بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار  گولی لگنے سے مردہ پائے گئے
اہم ترین

راجوری کی نو عمر بیمار لڑکی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی

2026-08-09
۲۰۲۶کے پہلے سات ماہ میں لداخ میں تین لاکھ۳۰ہزار سیاحوں کی آمد
اہم ترین

۲۰۲۶کے پہلے سات ماہ میں لداخ میں تین لاکھ۳۰ہزار سیاحوں کی آمد

2026-08-09
پُرامن احتجاج میں لوگوں کو نقصان پہنچا  ہے تو جواب دہی ضروری ہے:اقوام متحدہ
اہم ترین

پُرامن احتجاج میں لوگوں کو نقصان پہنچا ہے تو جواب دہی ضروری ہے:اقوام متحدہ

2026-08-09
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
اہم ترین

صدر مرمو نے کشمیر کے دو ماہر  بُنکروں کو قومی ہینڈلوم ایوارڈ سے نوازا

2026-08-09
امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس
اہم ترین

خراب موسم اور یاترا ٹریک کی  بحالی کے باعث امرناتھ  یاترا ۹؍ اگست سے معطل

2026-08-09
Next Post
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود:فاروق عبداللہ

کرکٹ ایسو سی ایشن میں مالی بے ضابطگیاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.