بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ممکنہ توسیع ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-12
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

                ایسا لگتا ہے کہ اپنے وزیراعلیٰ صاحب کی سمجھ میں یہ بات گئی ہے……. بالآخر آ ہی گئی ہے کہ ان کی وزارتی کونسل میں توسیع……. مجوزہ توسیع سچ میں ’’آ بیل مجھے مار‘‘ ہے اور کچھ نہیں ہے۔ اسی لیے تو یہ جناب توسیع……. ممکنہ توسیع کے حوالے سے تاریخ پہ تاریخ، تاریخ پہ تاریخ دیے جا رہے ہیں۔اب ان کا کہنا ہے کہ اجی، پہلے یومِ آزادی کا جشن منانے دیجیے، پھر توسیع ہوگی……. ان جناب نے کوئی حتمی تاریخ، حتمی دن نہیں دیا، بالکل بھی نہیں دیا، کیوں کہ یہ جناب جانتے ہیں کہ……. کہ بہت مشکل ہے ڈگر پنگھٹ کی۔پہلے پہل انہیں اس کا اندازہ نہیں تھا، لیکن اب انہیں ہو گیا ہے……. یہ اندازہ ہو گیا ہے کہ واقعی میں جتنا آسان انہوں نے وزارتی کونسل کی توسیع کا معاملہ سمجھ لیا تھا، اتنا نہیں ہے اور……. اور بالکل بھی نہیں ہے۔ہم نے صاحب انہیں پہلے ہی آگاہ کیا تھا……. اس حقیقت سے آگاہ کیا تھا کہ جناب، آپ بیل کو خود ہی دعوت کیوں دے رہے ہیں؟ آپ کو مارنے کی دعوت؟ لیکن یہ جناب ماننے کے لیے تیار نہیں تھے۔لیکن……. لیکن اب نہیں۔ ہمیں امید سے زیادہ یقین ہے کہ اب ان کی سمجھ میں یہ بات آ گئی ہوگی کہ توسیع اصل میں آگ سے کھیلنے جیسا ہے اور……. اور آپ جانتے ہی ہیں کہ آگ سے کھیلنے والوں کے ہاتھ بھی جل جاتے ہیں۔لیکن۔۔۔ لیکن اگر وزیراعلیٰ صاحب تھوڑی بھی جرأت کا مظاہرہ کریں تو اللہ میاں کی قسم، وہ اس آگ سے کھیل بھی سکتے ہیں اور۔۔۔ اور ان کے ہاتھ محفوظ بھی رہ سکتے ہیں۔ کہ سنا ہے، خبر یہ ہے کہ دہلی میں اس وقت بہت سارے کھیل ہو رہے ہیں۔ ان کھیلوں میں بھی کھیل ہو رہا ہے۔ یہ کھیل کون کھیل رہا ہے، کس کے خلاف کھیل رہا ہے، کس سے مل کر کھیل رہا ہے، کوئی کچھ نہیں جانتا ہے…….بالکل بھی نہیں جانتا ہے۔افراتفری کا ایسا عالم ہے کہ دوسروں کو سنبھالنے والے، ہاتھ تھامنے والے آج خود گر رہے ہیں……. وہ سنبھل نہیں پا رہے ہیں……. جیسے ان کے پاؤں تلے زمین کھسک رہی ہو۔ اور ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو…….اور اگر اسی افراتفری کا فائدہ اٹھا کر اپنے وزیراعلیٰ صاحب وزارتی کونسل میں توسیع کریں تو ممکن ہے کہ انہیں بیل مارنے کو آ جائے اور نہ آگ سے ان کے ہاتھ جل جائیں۔ہے نا؟

 

۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ

خوش قسمت کتے!                

وزیر اعلیٰ باورچی خانے میں !                

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پارلیمنٹ کا تعطل، جمہوریت کا نقصان                

Next Post

جنوبی کشمیر اور سری نگر میں دو  الگ سڑک حادثات‘۲ ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

خوش قسمت کتے!                

2026-08-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ باورچی خانے میں !                

2026-08-09
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

عزّی اور فزّی کون؟                

2026-08-08
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

جب مرحومہ خواب میں آئی                

2026-08-07
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

شرم تم کو مگر نہیں آتی                

2026-08-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توسیع: آ بیل مجھے مار!

2026-08-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کچھ تو شرم کر لو!

2026-08-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آخون نے اپنی پارٹی کو اپنایا

2026-08-01
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

جنوبی کشمیر اور سری نگر میں دو  الگ سڑک حادثات‘۲ ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.