بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

خوش قسمت کتے!                

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-08-11
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قرار داد پاس ہو گئی ……. اب آگے؟

سیاست میں سیاست؟ ہاں تو!

کتے خوش قسمت ہیں …. ہم سے بھی زیادہ خوش قسمت ہیں ۔ بے زبان ہیں …. لیکن بے زبان ہونے کے باوجود ان کی زبان ہے…. لوگ ان کی زبان بن جاتے ہیں اور ان کے’حق‘ کیلئے لڑتے ہیں….اس لئے یہ…. یہ کتے خوش قسمت ہیں ۔ خوش قسمت اس لئے بھی کہ ملک میں ایسے لاکھوں کروڑوں انسان ہیں…. جن کے حقوق پر روز شب خون مارا جاتا ہے‘ ڈاکہ دالا جاتا ہے…. لیکن کوئی ان کی زبان بن کر سامنے نہیں آتا ہے…. کوئی ان کے ’حق‘ کو تسلیم کرکے ان کے اس حق کیلئے لڑتا نہیں ہے…. کوئی نہیں ۔ لیکن نہ جانے ان کتوں میں…. جانوروں میں ایسا کیا ہے جو لوگ ان کے حق اور اس حق کے تحفظ کیلئے آگے آتے ہیں…. دوسروں حتیٰ کہ عدلیہ سے بھی لڑ جھگڑتے ہیں…. صاحب ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے….بالکل بھی نہیں ہے ۔ لیکن ایک بات جو ہم نہیں سمجھ رہے ہیں کہ یہ کےسے لوگ ہیں‘ جن کا دل کتوں کیلئے تڑپتا تو ہے لیکن انسان کیلئے دھڑکتا نہیں ہے…. یہ کیسے لوگ ہیں…. وہ کتوں کے کاٹے لوگوں کی بات نہیں کریں گے‘ کتوں کے کاٹنے سے ملک بھر میں ہو رہی اموات سے ان کا دل پسیج نہیں جاتا ہے…. لیکن جب کبھی ان آواری کتوں کےخلاف کارروائی کی کوئی بات کرتا ہے تو …. تو ان کی راتوں کی نیند اڑ جاتی ہے ….کتے انسانوں کے ساتھ کچھ بھی کریں…. انہیں کاٹ کھائیں وہ ان کوگوں کو قبول ہے…. لیکن یہ قبول نہیں کہ انسانوں کو کتوں سے نجات دلانے کیلئے‘ چھٹکارہ پانے کیلئے کوئی قدم اٹھایا جائے۔ …. لیکن ایسا کیوں ہے‘یہ کیسے ممکن ہے؟ …. شاید ایسا اس لئے ممکن ہے کہ…. کہ یہ حضرات جن پاش علاقوں میں رہتے ہیں…. وہاں آوارہ کتوں کا داخلہ ممنوع ہے…. وہاں کتوں کا کیا انسانوں کا داخلہ بھی ممنوع ہے…. ان عام خام انسانوں کا جنہیں یہ آوارہ کتے کاٹ کھاتے ہیں…. جن کا یہ لقمہ بن جاتے ہیں…. اس لئے …. شاید اسی لئے ان لوگوں کی ساری کی ساری ہمدردیاں ان کتوں سے ہے کیونکہ ان کے نزدیک ہم اور آپ جیسے لوگوں…. عام خام لوگوں کی حیثیت کیڑے مکوڈوں اور کتوں سے بھی گئی گزری ہے…. اس لئے آوارہ کتے ہمیں کاٹ کھائیں اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے اور…. اور اس لئے نہیں پڑتاہے کیوں آوارہ کتے انہیں کاٹتے نہیں ہیں…. کاٹ نہیں سکتے ہیں ۔ ہے نا؟

۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانی شال کا اعزاز لیکن دستکار کی محنت کا معاوضہ؟                

Next Post

وزیر داخلہ‘امت شاہ کی  پارلیمنٹ میں خطاب کی مشروط آمادگی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

قرار داد پاس ہو گئی ……. اب آگے؟

2026-09-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست میں سیاست؟ ہاں تو!

2026-09-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 ہم ناشکرے ہیں!             

2026-09-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

انہیں لڑنے دیں !

2026-09-24
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اسمبلی اجلاس یا…….؟

2026-09-23
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 صرف دس دن؟             

2026-09-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

چھوٹی لکیر‘بڑی لکیر

2026-09-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کا لداخ کو ’مشورہ‘

2026-09-18
Next Post
جموں کشمیر پر آج اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس

وزیر داخلہ‘امت شاہ کی  پارلیمنٹ میں خطاب کی مشروط آمادگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.