بدھ, اگست 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 اس مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-05
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 اس مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں کشمیرکو ’اُلّاس‘ اسکیم کے تحت مکمل خواندگی کا ہدف حاصل

(ڈی آئی پی آر )

سرینگر؍ ۴ ؍اگست

متعلقہ

’پی او کے میں اسمبلی الیکشن محض ڈھونگ ‘

 ’کشمیر میں جیو اور ایئرٹیل کی۵جی خدمات بہتربی ایس این ایل کی کارکردگی کمزور‘

                جموں و کشمیر نے حکومتِ ہند کی اُلّاس اسکیم کے تحت مکمل خواندگی کا سنگِ میل حاصل کرتے ہوئے مکمل خواندہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی فہرست میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

                لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس تاریخی کامیابی پر اساتذہ، انتظامیہ اور اس مہم سے وابستہ تمام متعلقہ فریقوں کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

                سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا:’’جموں و کشمیر حکومتِ ہند کی اُلّاس اسکیم کے تحت مکمل خواندہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی صف میں شامل ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے۔۹۹ء۰۹ فیصد کامیابی کے ساتھ جموں و کشمیر اب تک اس سنگِ میل کو حاصل کرنے والا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ بن گیا ہے۔ اس کامیابی کو ممکن بنانے والے اساتذہ، منتظمین اور تمام متعلقہ افراد کو مبارک باد۔ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ تعلیم ہی بااختیار بنانے کی سب سے بڑی قوت ہے اور اس مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔‘‘

                سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اُلّاس اسکیم کے تحت جموں و کشمیر میں ایک لاکھ ۸۰ ہزار ۳۱۷ غیر خواندہ افراد کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں سے ایک لاکھ ۷۸ ہزار ۶۸۰ افراد نے خواندگی کا امتحان کامیابی سے پاس کیا، جو۹۹ء۰۹فیصد کامیابی کی شرح بنتی ہے۔

                حکومتِ ہند کے طے کردہ معیار کے مطابق کسی بھی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کو مکمل خواندہ قرار دینے کے لیے ۹۵ فیصد یا اس سے زیادہ شرحِ خواندگی کا حصول ضروری ہے، کیونکہ بڑھاپے اور ذہنی استعداد جیسے عوامل کے باعث سو فیصد خواندگی کا حصول عملی طور پر ممکن نہیں سمجھا جاتا۔

                اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنی اپنی حکمتِ عملی، منصوبہ بندی اور بہترین طریقۂ کار اختیار کیا۔

اب تک نو ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اُلّاس اسکیم کے تحت خود کو مکمل خواندہ قرار دے چکے تھے، جن میں لداخ، میزورم، گوا، تریپورہ، ہماچل پردیش، چندی گڑھ، انڈمان و نکوبار جزائر، سکم اور اتراکھنڈ شامل ہیں۔

                جموں و کشمیر اس فہرست میں شامل ہونے والا دسواں خطہ ہے، جبکہ اب تک مکمل خواندہ قرار دیے گئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا خطہ بھی ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کشمیر میںسیاحت کو فروغ دینے میں گالف کا اہم حصہ ہے ‘

Next Post

 ’کشمیر میں جیو اور ایئرٹیل کی۵جی خدمات بہتربی ایس این ایل کی کارکردگی کمزور‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کے دوران ۴۰ شہریوں کی ہلاکت کا الزام
اہم ترین

’پی او کے میں اسمبلی الیکشن محض ڈھونگ ‘

2026-08-05
 ’کشمیر میں جیو اور ایئرٹیل کی۵جی خدمات بہتربی ایس این ایل کی کارکردگی کمزور‘
اہم ترین

 ’کشمیر میں جیو اور ایئرٹیل کی۵جی خدمات بہتربی ایس این ایل کی کارکردگی کمزور‘

2026-08-05
’کشمیر میںسیاحت کو فروغ دینے میں گالف کا اہم حصہ ہے ‘
اہم ترین

’کشمیر میںسیاحت کو فروغ دینے میں گالف کا اہم حصہ ہے ‘

2026-08-05
 پاکستان میں مقیم۲۳ دہشت گردانفرادی دہشت گرد قرار ‘۱۱   جموں و کشمیر سے
اہم ترین

مودی حکومت نے ۲۰۱۹ء سے ۲۰۲۶ء کے درمیان ۳۶ ممالک سے ۲۷۴ مفرور ملزمان کو بھارت واپس لایا: وزارتِ داخلہ

2026-08-05
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا
اہم ترین

کٹھوعہ میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پولیس اہلکار برطرف

2026-08-05
جموں میں گرمی کی شدید لہر‘درجۂ حرارت۴۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ  درج
اہم ترین

پونچھ میں دہشت گردوں کی نقل و  حرکت کی اطلاع تلاشی آپریشن شروع

2026-08-05
 ایل پی جی ذخیرہ کرنے والوں کو کارروائی کی وارننگ
اہم ترین

رام بن میں ایل پی جی ٹینکر کے  ٹائر میں آگ، بڑا حادثہ ٹل گیا

2026-08-05
جنوبی کشمیر میں تیندوے اور  ریچھ کے حملوں میں دو ؍افراد زخمی
اہم ترین

جنوبی کشمیر میں تیندوے اور ریچھ کے حملوں میں دو ؍افراد زخمی

2026-08-05
Next Post
 ’کشمیر میں جیو اور ایئرٹیل کی۵جی خدمات بہتربی ایس این ایل کی کارکردگی کمزور‘

 ’کشمیر میں جیو اور ایئرٹیل کی۵جی خدمات بہتربی ایس این ایل کی کارکردگی کمزور‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.