اتوار, اگست 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیر میںخاندانی سیاست کا خاتمہ ہو گا:حسین

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-23
in مقامی خبریں
A A
کشمیر میںخاندانی سیاست کا خاتمہ ہو گا:حسین
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۲۰۲۶کے پہلے سات ماہ میں لداخ میں تین لاکھ۳۰ہزار سیاحوں کی آمد

رام بن ٹنل کے اندر متعدد گاڑیوں میں تصادم، ایس ایس بی کے تین اہلکار زخمی

سرینگر//
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں عوام ووٹ کی طاقت سے خاندانی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔
حسین نے آج سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’جب خاندانی سیاست ملک میں ختم ہو چکا ہے تو جموں و کشمیر میں کیوں نہیں؟‘‘۔انہوں نے کہا کہ عوام جموں و کشمیر میں ووٹ کی طاقت سے خاندانی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔
بی جے پی لیدر نے کہا ’’بڑی کشتی میں سوراخ ہوگیا ہے ‘اب چھوٹیوں کا تیرنا کیسے ممکن ہے‘‘۔حسین نے کہا’’جب کانگریس کی خاندانی سیاست ختم ہو جائے گی، تو وہ لوگ بھی ختم ہو جائیں گے جو ریاستوں میں دوسری خاندانی سیاست کو آگے بڑھانے کے ذمہ دار تھے‘‘۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ کیا دیگر غیر بی جے پی جماعتیں جموں و کشمیر میں حکومت بنائیں گی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانون سے دستبردار ہو جائیں گی، انہوں نے کہا کہ یہ’احمقانہ‘ ہے جو وہ کہہ رہے ہیں۔ ’’تمام ریاستوں میں یکساں طور پر قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ سب مونگیری لال کے خواب ہیں۔ ایسا کچھ نہیں ہوگا… جموں و کشمیر کے لوگوں کو پتہ چل جائے گا‘‘۔
حسین نے کہاکہ موجودہ حکومت جموں وکشمیر کی طرف خصوصی توجہ مبذول کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں سرمایہ کاری کیلئے دبئی کے بڑے بڑے صنعت کاروں تاجروں نے حامی بھر لی ہے ۔
حسین نے کہاکہ جموں وکشمیر میں مودی کی سربراہی میں انتظامیہ بہتر ڈھنگ سے کام کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک کے تاجر جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہے ۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ یو اے ای انڈین بزنس کونسل سے جڑے عہدیدار جموں وکشمیر آئے اور یہاں پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا۔اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں فوڈ پروسیسنگ ، ہیلتھ ، ہاٹی کلچر اور سیاحت میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاری ہونے جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ کہانیاں نہیں بلکہ حقیقت ہے اور ہزاروں کروڑ روپیہ پروجیکٹ پر کام بھی شروع ہو چکاہے ۔
دبئی کے لولو گروپ کے بارے میں حسین نے کہاکہ لولو گروپ دبئی میں پہلے نمبر کا بزنس مین ہے اور اُس نے بھی جموں وکشمیر میں بزنس یونٹ کھولنے کا فیصلہ کیا جس سے یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روز گار ملے گا۔
ایل جی منوج سنہا کے کام کاج کو سراہتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہاکہ وہ منجے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ہے ۔
کشمیر میں موجودہ سیاحتی سیزن پر بات کرتے ہوئے حسین نے کہاکہ اس وقت کشمیر میں کسی ہوٹل کا کمرا خالی نہیں سبھی ہوٹل بھرے پڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کی سبھی ریاستوں کے لوگ یہاں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کی خاطر آرہے ہیں لیکن مخالفین کو یہ سب کچھ نظر ہی نہیں آرہا ہے ۔
بی جے پی لیڈر نے کہاکہ مخالفین کو چاہئے کہ وہ سرینگر ائر پورٹ پر جاکر وہاں کی صورتحال دیکھیں پھر جاکے اُنہیں پتہ چلے گا کہ یومیہ کتنی بڑی تعداد میں سیاح وارد کشمیر ہو رہے ہیں۔
حسین نے پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس کا نام لئے بغیر کہا کہ جن لوگوں نے ستر سال تک یہاں حکومت کی انہوں نے لوگوں کو کچھ نہیں دیا اور آج یہی لوگ ذہنی کوفت کا شکارہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان سیاستدانوں نے جموں وکشمیر کو بدنام کرنے کا کام کیا لیکن مودی جی کی سربراہی میں حکومت نے جموں وکشمیر کو سیاحوں کیلئے فیورٹ خط بنایا۔
حسین کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے جموںکشمیر میں بجلی کا مسئلہ حل کیا اور آج لوگوں کو چوبیس گھنٹے برقی رو میسر ہے ، جموں وکشمیر میں ہر علاقے میں نئی سڑکیں بن رہی ہیں اور مرکزی حکومت جموں وکشمیر پر خصوصی توجہ مبذول کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جتنا مودی کو بنارس سے پیار ہے اس سے زیادہ کشمیر سے ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمیم علی موت کیس کے سلسلے میں دو افراد گرفتار:پولیس

Next Post

قاضی گنڈ اور پہلگام میں دو لاشیں برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲۰۲۶کے پہلے سات ماہ میں لداخ میں تین لاکھ۳۰ہزار سیاحوں کی آمد
اہم ترین

۲۰۲۶کے پہلے سات ماہ میں لداخ میں تین لاکھ۳۰ہزار سیاحوں کی آمد

2026-08-09
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

رام بن ٹنل کے اندر متعدد گاڑیوں میں تصادم، ایس ایس بی کے تین اہلکار زخمی

2026-08-09
کٹھوعہ میں تین افراد نالہ میں ڈوب گئے ، ریسکیو آپریشن جاری
اہم ترین

ادھم پور میں اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ کر میاں بیوی لاپتہ  

2026-08-08
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

’متاثرین سیلات کیلئے مرکز سے خصوصی پیکیج مانگوں گا‘  

2026-08-07
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

جموں میں منشیات کی سپلائی چین بے نقاب، ہیروئن، نقدی سمیت تین مبینہ منشیات فروش گرفتار  

2026-08-07
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

’دفعہ ۳۷۰کی منسوخی کے زخم اب تک مندمل نہیں ہوئے ہیں‘

2026-08-06
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
اہم ترین

  کھور سیکٹر میں پاکستانی مشتبہ ڈرون مار  گرایا گیا، فوج نے اپنی تحویل میں لیا

2026-08-01
’پی اور کے میں حالیہ واقعات پراسلام آباد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے‘
اہم ترین

راولاکوٹ میں مظاہرین  پر فائرنگ‘۱۴ افراد ہلاک  متعدد زخمی ہونے کا دعویٰ

2026-07-29
Next Post
قاضی گنڈ اور پہلگام میں دو لاشیں برآمد

قاضی گنڈ اور پہلگام میں دو لاشیں برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.