جمعرات, جولائی 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مظاہروں سے نہیں، بات  چیت سے ہی جموں و کشمیر کے حقوق بحال ہوں گے: بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-30
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریاست کا درجہ دلانے کےلئے مرکز کے ساتھ مسلسل رابطے کی ضرورت: الطاف بخاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۲۹ جولائی

            جموں و کشمیر کی اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے بدھ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر نے۵؍ اگست۲۰۱۹ کو جو حقوق کھوئے ہیں، انہیں احتجاجی مظاہروں یا تصادم کے ذریعے واپس نہیں پایا جا سکتا۔ انہیں صرف بات چیت، مشاورت اور ایک واضح روڈ میپ کے ذریعے ہی بحال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ

لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف ترمیمی بل منظور

جموںکشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘۲؍اگست تک فلیس فلڈ کا الرٹ جاری

            بخاری نے یہ بھی کہا کہ اپنی پارٹی ریاست کا درجہ، آرٹیکل۳۷۰؍ اور۳۵؍اے کی بحالی، قیدیوں کی رہائی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوامی مفاد کے دیگر مسائل اٹھانے والی کسی بھی جماعت کی حمایت کرے گی۔

            اپنی پارٹی کے صدر نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا’’۵؍ اگست جموں و کشمیر کے لیے ایک سیاہ دن ہے اور جب تک ہمارے حقوق بحال نہیں ہو جاتے، یہ سیاہ دن ہی رہے گا۔ تاہم، ان حقوق کی بحالی کے لیے احتجاج کے بجائے بات چیت، مشاورت اور ایک واضح فریم ورک کا راستہ اپنایا جانا چاہیے‘‘۔

            بخاری نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر کے عوام کے جائز مطالبات اور شکایات کا ازالہ کرنے اور عوام کے درمیان پیدا ہونے والے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے کے لیے ان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرنا چاہیے۔

            قابلِ ذکر ہے کہ آرٹیکل۳۷۰؍اور۳۵؍اے کی منسوخی کے آٹھ ماہ بعد، مارچ۲۰۲۰ میں سابق اراکینِ اسمبلی اور سابق وزراء کی جانب سے اپنی پارٹی تشکیل دی گئی تھی۔

            ایک اور سوال کے جواب میں اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی نے۲۰۲۴ کے اسمبلی انتخابات کے دوران جموں کے خطے میں مذہب کے نام پر ہندو ووٹروں کو متحد کیا تھا۔ انہوں نے تاہم یہ بھی کہا’’اب ایسا لگتا ہے کہ جموں کی اکثریتی ہندو برادری کو یہ احساس ہو رہا ہے کہ اس طرح کی سیاست جموں و کشمیر کے وسیع تر مفادات کے لیے نقصان دہ ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہراہ کی بندش کے دوران  باغبانی کی پیداوار کی بلا رکاوٹ  ترسیل یقینی بنائی جائے:محبوبہ

Next Post

ارکانِ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ  سے ملاقات کر کے اپنے حلقوں  کے ترقیاتی مسائل اُجاگر کیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف ترمیمی بل منظور
اہم ترین

لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف ترمیمی بل منظور

2026-07-30
جموںکشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘۲؍اگست تک فلیس فلڈ کا الرٹ جاری
اہم ترین

جموںکشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘۲؍اگست تک فلیس فلڈ کا الرٹ جاری

2026-07-30
آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول

2026-07-30
پی او جے کے بھی بھارت کا ناقابلِ تنسیخ حصہ:وزارت خارجہ
اہم ترین

پی او جے کے بھی بھارت کا ناقابلِ تنسیخ حصہ:وزارت خارجہ

2026-07-30
وزیر اعظم اور خارجہ کواُس پار کی صورتحال پر بات کرنی چاہیے: فاروق
اہم ترین

وزیر اعظم اور خارجہ کواُس پار کی صورتحال پر بات کرنی چاہیے: فاروق

2026-07-30
عمرمنتخب حکومت کو سکیورٹی نظام سے الگ تھلگ رکھنے پر بیزار
اہم ترین

ارکانِ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ  سے ملاقات کر کے اپنے حلقوں  کے ترقیاتی مسائل اُجاگر کیے

2026-07-30
شاہراہ کی بندش کے دوران   باغبانی کی پیداوار کی بلا رکاوٹ   ترسیل یقینی بنائی جائے:محبوبہ
اہم ترین

شاہراہ کی بندش کے دوران  باغبانی کی پیداوار کی بلا رکاوٹ  ترسیل یقینی بنائی جائے:محبوبہ

2026-07-30
بانہال میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا پرائیویٹ ممبر بل منظور
اہم ترین

جموں و کشمیر میں عمارتوں کی تعمیر کی  اجازت کے لیے یکساں فیس کا نفاذ

2026-07-30
Next Post
عمرمنتخب حکومت کو سکیورٹی نظام سے الگ تھلگ رکھنے پر بیزار

ارکانِ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ  سے ملاقات کر کے اپنے حلقوں  کے ترقیاتی مسائل اُجاگر کیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.