اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اور راہل کا کھیل پھر بگڑ گیا!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-26
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان سیوک اور پردھان

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

 

چلیے صاحب، بالآخر یہ جناب بلی چڑھ ہی گئے۔ پردھان سیوک……. معاف کیجیے، دھرمیندر پردھان مستعفی ہو ہی گئے اور یوں انہوں نے جنتر منتر پر جمع طلبہ کے غصے کو بہت حد تک ٹھنڈا بھی کر دیا۔ وہ غصہ جسے دہلی کی تیز بارشیں بھی ٹھنڈا نہیں کر پائیں، الٹا یہ بڑھتا ہی جا رہا تھا۔ لیکن پردھان نے پردھان سیوک کے حکم پر، بغیر کسی چوں و چرا کے استعفیٰ دیا اور اُس آگ پر پانی پھیر دیا جس کی لپٹیں پردھان سیوک کی رہائش گاہ تک پہنچنے لگی تھیں۔لیکن اب نہیں۔ اب یہ آگ پہلے دھیمی پڑ جائے گی اور پھر بجھ کر راکھ کے ڈھیر میں بدل جائے گی اور……. اور یہی تو اپنے پردھان سیوک بھی چاہتے تھے۔ دیر سے ہی سہی، ان کی یہ خواہش اب پوری ہو جائے گی۔لیکن بات پھر اُسی پر آ پہنچتی ہے کہ اب اُس کا کیا؟ اب راہل بابا کیا کریں گے؟ اب اُن کے پاس جو گولہ بارود تھا، اُس پر پانی گر چکا ہے اور وہ اب کسی کام کا نہیں رہا۔بارہ برسوں میں پہلی بار، جی ہاں، پہلی بار راہل بابا کو لگ رہا تھا کہ اب اُن کا وقت آ گیا ہے، یا آنے والا ہے۔ لیکن پردھان نے زیادہ وقت ضائع کیے بغیر یہ یقینی بنا دیا کہ راہل بابا کو ابھی مزید انتظار کرنا پڑے گا……. اُس وقت کا، جب اُن کا وقت آئے گا۔ آئے گا بھی یا نہیں، یہ ہم نہیں جانتے۔ بالکل بھی نہیں جانتے۔اور ہم اس لیے نہیں جانتے کہ راہل بابا کئی ماہ سے پردھان کا سر چاہتے تھے۔ جہاں جاتے تھے، چھاتروں سے ملتے تھے تو وہاں بھی ایک ہی گونج سنائی دیتی تھی کہ پردھان مستعفی ہو جائیں……. استعفیٰ دیں۔پردھان نے یقیناً استعفیٰ دیا، لیکن راہل بابا کے کہنے پر نہیں، راہل بابا کے دباؤ میں آ کر نہیں، بلکہ طلبہ کے کہنے پر، طلبہ کے دباؤ میں آ کر استعفیٰ دیا اور……. اور راہل بابا کا سارا کا سارا کھیل بگاڑ دیا۔اور ایک ہم نادان ہیں جو اب بھی یہ نہیں سمجھ پا رہے ہیں، جو  اب بھی اس سوال کا جواب تلاش کر رہے ہیں کہ……. آخر یہ ان ’کاکروچوں ‘ کا شانِ نزول کیا ہے؟ یہ آئے کہاں سے؟ کس نے لایا؟ اور کہاں سے؟اگر آپ اب بھی نہیں سمجھتے، اگر آپ کو اب بھی اس سوال کا جواب نہیں مل رہا، تو…….اللہ میاں کی قسم، ہماری طرح آپ بھی احمق ہیں اور ناسمجھ بھی۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنتر منتر احتجاج اور کشمیری سیاستدان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پردھان سیوک اور پردھان

2026-07-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.