ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پردھان سیوک اور پردھان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-25
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

 

کوئی انہیں کہہ دے اور زور سے کہہ دے کہ وہ اپنی یہ بکواس ‘ یہ اول جلول باتیں بند کردے کہ ……. کہ ان کی یہ باتیں اب برداشت سے باہر ہو رہی ہیں اور اس لئے ہو رہی ہیں کیونکہ یہ اصل میں اب گستاخی کے زمرے میں آتی ہیں اور ہمیں گستاخ پسند ہیں اور نہ گستاخانہ باتیں ……. اس لئے وہ سب حضرات جو ایسی نا سمجھ باتیں کررہے ہیں کہ مودی جی جانے والے ہیں‘اقتدار سے جانے والے ہیں ‘ کوئی انہیں کہہ دے کہ وہ مودی کے مستقبل کے بارے میں باتیں کرنے کے بجائے اپنے مستقبل کی فکر کریں ۔ جن کے بارے میں ان حضرات کا کہنا ہے کہ وہ تاریخ بن جائیں گے اور جلد بن جائیں گے تو کوئی ان احمقوں کو بتا دے کہ مودی تاریخ کیا بنیں گے وہ تو خود تاریخ لکھتے ہیں ……. اپنے ہاتھوں سے لکھتے ہیں ۔اس لئے جو کوئی بھی انہیں تاریخ کا حصہ بنتے دیکھ رہا ہے یا ایسی باتیں کررہا ہے اس کے دماغ کا کوئی نہ کوئی حصہ یا پھر پورا دماغ ہی تاریکیوں میں ڈوب گیا ہے جو وہ ایسی اناف شناف باتیں کررہے ہیں ۔یہ حضرات شاید یہ بات ‘ یہ حقیقت بھول گئے ہیں کہ مودی ہے تو ممکن ہے ……. اس لئے اگر کوئی بات ممکن ہے تو وہ اس بات کا نا ممکن ہو نا ممکن ہے کہ مودی جی جا رہے ہیں …….دہلی کے جنتر منتر پر مٹھی بھر لوگوں کو دیکھ کر یہ حضرات ایسی بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں ……. یا مٹھی بھر گمراہ کن نوجوانوں کو دیکھ کر ان میں ایسی بہکی بہکی باتیں کرنا کا حوصلہ مل رہا ہے ……. ورنہ کم بخت کل تک تو یہ سب حضرات بھیگی بلی بنے ہو ئے تھے ……. لیکن کوئی بات نہیں ‘ بالکل بھی نہیں کہ یہ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ ہر عروج کا زوال ہوتا ہے اور ہر زوال کا عروج ہو تا ہے …….مودی جی بھی اس بات کو مانتے ہیں ‘ اور جانتے ہیں ……. یہ جانتے ہیں کہ جنتر منتر والوں کا اس وقت عروج چل رہا ہے اور جلد ہی یہ زوال کا شکار ہو جائیں گے ۔آپ کو کیا لگ رہا ہے کہ ۱۲ برسوں سے ایک سو چالیس کروڑلوگوں کو ’من کی بات‘ سنانے والے مودی جی ان مٹھی بھر لوگوں کی من کی بات نہیں سمجھیں ہو ں گے ……. یقیناً سمجھیں ہو ں گے یہ بات سمجھیں ہوں گے کہ …….کہ ملک کا یہ پردھان سیوک  اپنے پردھان کی بلی چڑھا کر ان سب لوگوں کو گھن چکر بنا کر اس چکر ویو سے باہر آئیں گے اور سو فیصد آئیں ۔اس لئے تمام گستاخ …….خاموش! ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

Next Post

مہنگائی بڑھتی رہی، حکومت خاموش رہی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

مہنگائی بڑھتی رہی، حکومت خاموش رہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.