جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں،سرینگر شاہراہ پر پتھر گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، چار زخمی

ایجنسیاں

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سری نگر؍۲۲جولائی

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں اچانک آنے والے سیلاب کے دوران نالے میں بہہ جانے والے۱۴ سالہ لڑکے کی لاش بدھ کے روز برآمد کر لی گئی، جبکہ اس کی والدہ تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔

حکام کے مطابق لڑکے کی لاش گجر بل علاقے میں ایک نالے سے برآمد کی گئی، جسے قانونی کارروائی (میڈیکو لیگل) کے لیے ضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا۔

متوفی کی شناخت عامر کھٹانہ ولد مرحوم محبوب کھٹانہ، ساکن بونی بل، تنگتھ کے طور پر کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ عامر کھٹانہ اور ان کی والدہ گڈی بیگم بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث آنے والے اچانک سیلاب کے بعد نالے میں بہہ کر آنے والی لکڑیاں نکالنے کی کوشش کر رہے تھے، اسی دوران تیز بہاؤ کی زد میں آ کر دونوں بہہ گئے۔

تحصیلدار بانڈی پورہ فردوس احمد نے بتایا کہ گڈی بیگم تاحال لاپتہ ہیں اور انہیں تلاش کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

دریں اثناشدید بارشوں کے دوران ضلع رام بن میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ایک گاڑی پر پہاڑی سے بڑے پتھر گرنے کے نتیجے میں ایک میاں بیوی جاں بحق جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

حکام کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد۱۹ جولائی سے جموں خطے میں بارش سے متعلق مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر۲۵ ہو گئی ہے، جبکہ سات افراد تاحال لاپتہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ رامسو کے نزدیک گنگرو کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب بانہال سے رام بن جا رہی ایک ٹیمپو ٹریولر پر پہاڑی سے بڑے پتھر آ گرے۔

ریسکیو اہلکاروں نے نذیر احمد کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ پایا، جبکہ ان کی اہلیہ شکیلہ بیگم رامسو کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ متوفی میاں بیوی ضلع ڈوڈہ کے رہائشی تھے۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں احمد، اختر حسین، تسلیمہ بانو اور ارشاد احمد شامل ہیں، جو تمام ضلع ڈوڈہ کے رہائشی ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دریں اثنا، آج صبح ضلع ریاسی کے مہور علاقے کے شکاری گاؤں میں شدید بارش کے باعث کم از کم تین رہائشی مکانات منہدم ہو گئے۔

تاہم حکام نے بتایا کہ مکین بروقت گھروں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔قبل ازیں پیش آنے والے بارش سے متعلق مختلف واقعات میں ضلع پونچھ میں۱۷؍ افراد، جبکہ اضلاع راجوری اور ڈوڈہ میں تین، تین افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۰۱۴ سے کوئی سبق کیوں نہیں سیکھا گیا؟

Next Post

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.