جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ای۲۰ پٹرول سے انجن کو نقصان یا پانی کے بے تحاشا استعمال کے دعوے بی بنیاد‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-05
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ای۲۰ پٹرول سے انجن کو نقصان یا پانی کے بے تحاشا استعمال کے دعوے بی بنیاد‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سائنسی تحقیق اور عالمی تجربات اس کے محفوظ ہونے کی تصدیق کرتے ہیں‘پھیلائے جا رہے مغالطوں میں کوئی حقیقت نہیں :مرکز

(ویب ڈیسک)

متعلقہ

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع

لیفٹیننٹ گورنر کا کٹھوعہ کے ’وائبرنٹ ولیج‘ کرول کرشنا کا دورہ

سرینگر؍۴جولائی

مرکزی حکومت نے  ای۲۰  ایتھنول ملاوٹ پروگرام کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی گمراہ کن معلومات کی تردید کرتے ہوئے۱۰ نکاتی وضاحت جاری کی ہے۔

حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ ای۲۰ پٹرول کی تیاری میں بے تحاشا پانی استعمال ہوتا ہے، اس سے گاڑیوں کے انجن خراب ہوتے ہیں، انشورنس ختم ہو جاتی ہے اور ماحول کو نقصان پہنچتا ہے۔

وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس نے کہا کہ ای۲۰ پروگرام، جس کے تحت پٹرول میں۲۰ فیصد تک ایتھنول شامل کیا جاتا ہے، سائنسی مطالعات، بین الاقوامی تجربات اور تمام ضروری ضابطہ جاتی حفاظتی اقدامات کی بنیاد پر نافذ کیا گیا ہے۔

وزارت نے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا کہ ایک لیٹر ایتھنول تیار کرنے کے لیے۱۰ ہزار لیٹر پانی استعمال ہوتا ہے۔ وزارت کے مطابق ایتھنول کی تیاری کے لیے صرف وہ اضافی چاول استعمال کیے جاتے ہیں جو قومی غذائی تحفظ کی ضروریات پوری ہونے کے بعد بچ جاتے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ ایتھنول ڈسٹلریاں ایک لیٹر ایتھنول کی تیاری میں تقریباً۳ سے۵ لیٹر صاف شدہ پانی استعمال کرتی ہیں اور اب زیادہ تر پلانٹس زیرو لیکوئیڈ ڈسچارج نظام کے تحت پانی کو دوبارہ استعمال کر رہے ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ اس وقت ایتھنول کی مجموعی سپلائی کا۴۰ فیصد سے زیادہ حصہ مکئی سے حاصل کیا جا رہا ہے، جس کے لیے دھان کے مقابلے میں کہیں کم آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے۔ حکومت نے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں اضافہ کرکے مکئی کی کاشت کو بھی فروغ دیا ہے۔

ای۲۰ پٹرول کو غیر آزمودہ ایندھن قرار دینے والے دعووں کو بھی حکومت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایتھنول ملاوٹ شدہ ایندھن کئی دہائیوں سے دنیا کے مختلف ممالک میں استعمال ہو رہا ہے۔ امریکہ، برازیل، کینیڈا، تھائی لینڈ، جاپان اور کئی یورپی ممالک مختلف تناسب سے ایتھنول ملاوٹ شدہ پٹرول استعمال کر رہے ہیں۔

گاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق خدشات پر وزارت نے کہا کہ آٹوموٹیو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے آر اے آئی) کی نگرانی میں مسافر گاڑیوں پر تقریباً۴۰ ہزار کلومیٹر اور دو پہیہ گاڑیوں پر۲۰ ہزار کلومیٹر کے آزمائشی تجربات کیے گئے، جن میں گاڑیوں کی کارکردگی یا فیول ایفیشنسی پر کوئی نمایاں منفی اثر سامنے نہیں آیا، صرف مائلیج میں معمولی فرق دیکھا گیا۔

وزارت کے مطابق ای۲۰ کے لیے تیار کی گئی گاڑیاں ایتھنول کی زیادہ آکٹین ریٹنگ کی وجہ سے بہتر کارکردگی بھی دکھا سکتی ہیں۔

ای۲۰ پٹرول سے انجن یا اس کے پرزوں کو نقصان پہنچنے کے الزامات پر وزارت نے کہا کہ اے آر اے آئی، انڈین آئل کارپوریشن، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم اور سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز کی مشترکہ تحقیق میں انجن یا دھاتی و پلاسٹک کے پرزوں کی مطابقت سے متعلق کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔ البتہ پرانی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے بعض ربڑ کے پرزوں کو نسبتاً جلد تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

حکومت نے یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ ای۲۰ پٹرول استعمال کرنے سے گاڑی کی وارنٹی یا انشورنس ختم ہو جاتی ہے۔ وزارت کے مطابق گاڑی ساز کمپنیوں اور انشورنس اداروں نے واضح کیا ہے کہ ای۲۰ کے لیے منظور شدہ گاڑیاں اپنی وارنٹی اور انشورنس تحفظ سے بدستور مستفید رہیں گی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ان دعوؤں کی بھی تردید کی گئی جن میں کہا گیا تھا کہ ای۲۰ پٹرول میں شکر موجود ہونے کے باعث چیونٹیاں اور شہد کی مکھیاں اس کی طرف متوجہ ہوتی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ فیول گریڈ ایتھنول کی کشید کے دوران تمام شکریلے اجزا ختم کر دیے جاتے ہیں اور اس میں ایسے کیمیائی مادے شامل کیے جاتے ہیں جو کیڑوں کو دور رکھتے ہیں، جبکہ پٹرول کی بو اس پر غالب رہتی ہے۔

حکومت نے اس دعوے کو بھی غلط قرار دیا کہ اس نے سپریم کورٹ میں ای۲۰ پروگرام کو محض ایک ’تجربہ‘ قرار دیا تھا۔ وزارت کے مطابق عدالت میں معاملہ صرف ایتھنول کی خریداری سے متعلق معاہدوں کے حوالے سے تھا، نہ کہ ای۲۰ پروگرام کی افادیت سے متعلق۔ اٹارنی جنرل کے دفتر نے بھی ایسی میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیا ہے۔

وزارت نے ان الزامات کو بھی مسترد کیا کہ ای۲۰ پٹرول گاڑی کے فیول ٹینک میں پانی داخل ہونے دیتا ہے۔ اس کے مطابق جدید گاڑیوں اور پٹرول پمپوں میں ایسے تمام حفاظتی انتظامات موجود ہیں جو پانی کے داخلے کو روکتے ہیں۔

اسی طرح سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان ویڈیوز کو بھی من گھڑت قرار دیا گیا جن میں گنے کا رس پٹرول میں ملاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ وزارت نے کہا کہ فیول گریڈ ایتھنول صنعتی عمل کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے اور مقررہ معیار کے مطابق پٹرول میں شامل کیا جاتا ہے۔

ماحولیاتی خدشات پر وزارت نے کہا کہ ایتھنول پلانٹس کے لیے ماحولیاتی منظوری لازمی ہے، زیر زمین پانی کے استعمال سے متعلق ضابطوں کی پابندی کی جاتی ہے اور تمام پلانٹس کو زیرو لیکوئیڈ ڈسچارج نظام کے تحت چلانا ضروری ہے۔

وزارت کے مطابق ای۲۰ پروگرام کے نتیجے میں اب تک۱ء۹ لاکھ کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے، کسانوں کو۱ء۶ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی جا چکی ہے، تقریباً۹۳۰ لاکھ میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آئی ہے اور۲۰۱۴۔۱۵ سے اب تک۳۱۰ لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کی درآمد کی ضرورت کم ہوئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ بھارت نے دسمبر۲۰۲۵  میں پٹرول میں۲۰ فیصد ایتھنول ملاوٹ کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے حاصل کر لیا، جبکہ۲۰۱۳۔۱۴ میں یہ شرح صرف۱ء۵ فیصد تھی۔

وزارت کے مطابق ملک میں ایتھنول پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت اب تقریباً۲ ہزار کروڑ لیٹر تک پہنچ چکی ہے اور۲۰۲۵۔۲۶ کے ایتھنول سپلائی سال کے دوران۱۲۰۰ کروڑ لیٹر سے زیادہ ایتھنول کی خریداری کا اندازہ ہے۔

۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سنہاکا شری امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ

Next Post

متنازعہ کتاب پر محکمہ تعلیم کے ۸؍اہلکار معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع
اہم ترین

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع

2026-08-21
۸۰ویںیوم آزادی پر ایل جی سنہا کی عوام کو مبارک باد‘کہا گزشتہ چند برسوں کے دوران یہاں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کا کٹھوعہ کے ’وائبرنٹ ولیج‘ کرول کرشنا کا دورہ

2026-08-21
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’پاکستان، امریکہ کے درمیان گور کے کشمیر بیان پر تنازع دونوں ملکوں کا باہمی معاملہ‘

2026-08-21
کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے، کسی بیرونی مداخلت یا ثالثی کو کانگریس تسلیم نہیں کرتی:قرہ
اہم ترین

کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے، کسی بیرونی مداخلت یا ثالثی کو کانگریس تسلیم نہیں کرتی:قرہ

2026-08-21
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ
اہم ترین

’وندے ماترم کے بارے کانگریس کا فیصلہ خوشامد پر مبنی ‘

2026-08-21
بڑے جو و خروش کے ساتھ جموں،سرینگر براہِ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باقاعدہ آغاز
اہم ترین

جموں، ادھم پور کے راستے سرینگر  کیلئے تیسری وندے بھارت ٹرین چلائی جائے گی:مرکز

2026-08-21
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و  حرکت کے بعد تلاشی آپریشن ایجنسیاں

2026-08-21
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

2026-08-21
Next Post
متنازعہ کتاب پر محکمہ تعلیم کے ۸؍اہلکار معطل

متنازعہ کتاب پر محکمہ تعلیم کے ۸؍اہلکار معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.