اتوار, جولائی 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی سنہاکا شری امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-05
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ایل جی سنہاکا شری امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

رجسٹریشن کے بغیر یاترا پر نہ آنے کی اپیل‘ضوابط پر عمل کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک

متعلقہ

متنازعہ کتاب پر محکمہ تعلیم کے ۸؍اہلکار معطل

’ای۲۰ پٹرول سے انجن کو نقصان یا پانی کے بے تحاشا استعمال کے دعوے بی بنیاد‘

سری نگر؍۴ جولائی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج شری امرناتھ جی یاتراکے مجموعی انتظامات اور زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں کی آمد و رفت، ٹریفک انتظامات، سیکورٹی، رہائش، رجسٹریشن کی صورتحال اور دیگر انتظامی و لاجسٹک امور کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ یاترا کو محفوظ، منظم اور خوش اسلوبی سے جاری رکھا جا سکے۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ غیر معمولی تعداد میں یاتری بغیر درست رجسٹریشن کے جموں و کشمیر پہنچ رہے ہیں، جس کے باعث رجسٹرڈ یاتریوں کو طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے زور دے کر کہا کہ یاترا سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مقررہ یومیہ حد (سیلنگ) کے تحت جاری ہے، اس لیے تمام یاتریوں کے تحفظ، سلامتی اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے رجسٹریشن شیڈول پر سختی سے عمل کرنا ناگزیر ہے۔

اجلاس میں ایک بار پھر واضح کیا گیا کہ صرف وہی یاتری مقدس غار کی طرف جانے والے راستوں پر آگے بڑھنے کے مجاز ہوں گے جن کے پاس مقررہ تاریخ کے لیے درست یاترا رجسٹریشن موجود ہوگی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ان تمام عقیدت مندوں سے، جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرائی، اپیل کی کہ وہ آئندہ چند روز تک اپنے سفر کو مؤخر کریں تاکہ جموں و کشمیر پہنچنے پر انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انتظامیہ نے تمام خواہشمند یاتریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جموں و کشمیر روانہ ہونے سے قبل لازمی رجسٹریشن مکمل کریں اور اپنی مقررہ تاریخ کے لیے یاترا رجسٹریشن پرمٹ حاصل کریں۔ بغیر تصدیق شدہ رجسٹریشن کے آنے والے یاتریوں کو یاترا پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے یاترا کے سیکورٹی اور لاجسٹک انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور تمام متعلقہ محکموں اور سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں اور لنگر تنظیموں، خدمات فراہم کرنے والے اداروں، غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھیں تاکہ یاترا کو محفوظ، منظم، روحانی طور پر بامقصد اور کامیاب بنایا جا سکے۔

اس دوران شری امرناتھ یاترا کے تیسرے قافلے میں شامل۴ ہزار۸۱۲ یاتری ہفتہ کی صبح جموں کے یاتری نواس بیس کیمپ سے مقدس امرناتھ گھپا کے لیے روانہ ہوئے۔

سرکاری حکام کے مطابق یاتریوں کا یہ قافلہ وادی کشمیر کی جانب روانہ ہوا، جہاں سے وہ یاترا کے دونوں روایتی راستوں، بالتل اور پہلگام کے ذریعے مقدس گھپا کا درشن کریں گے۔

حکام نے بتایا کہ مجموعی طور پر۲ ہزار۴۱ یاتری بالتل راستے جبکہ۲ ہزار۷۷۱ یاتری پہلگام راستے سے یاترا انجام دیں گے۔یاتریوں کی نقل و حمل کے لیے۲۵۹ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تشکیل دیا گیا، جس میں سرکاری بسوں اور نجی گاڑیوں دونوں کو شامل کیا گیا تھا۔

یاترا کا قافلہ علی الصبح سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جموں کے بیس کیمپ سے روانہ کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 پاکستان میں مقیم۲۳ دہشت گردانفرادی دہشت گرد قرار ‘۱۱   جموں و کشمیر سے

Next Post

’ای۲۰ پٹرول سے انجن کو نقصان یا پانی کے بے تحاشا استعمال کے دعوے بی بنیاد‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

متنازعہ کتاب پر محکمہ تعلیم کے ۸؍اہلکار معطل
اہم ترین

متنازعہ کتاب پر محکمہ تعلیم کے ۸؍اہلکار معطل

2026-07-05
’ای۲۰ پٹرول سے انجن کو نقصان یا پانی کے بے تحاشا استعمال کے دعوے بی بنیاد‘
اہم ترین

’ای۲۰ پٹرول سے انجن کو نقصان یا پانی کے بے تحاشا استعمال کے دعوے بی بنیاد‘

2026-07-05
 پاکستان میں مقیم۲۳ دہشت گردانفرادی دہشت گرد قرار ‘۱۱   جموں و کشمیر سے
اہم ترین

 پاکستان میں مقیم۲۳ دہشت گردانفرادی دہشت گرد قرار ‘۱۱   جموں و کشمیر سے

2026-07-05
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس

2026-07-05
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے کا نوجوان اُوڑی کے کمان پوسٹ پر پاکستان کے حوالے

2026-07-05
نئی پارلیمنٹ کی عمارت روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج
اہم ترین

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس۲۰ جولائی سے۱۳؍ 13 اگست تک طلب

2026-07-05
بادام واری، قلعہ ہاری پربت میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس، پولیس نے ایڈوائزری جاری کی
اہم ترین

ڈوڈہ میں کئی ہفتوں سے خوف کی علامت بنے تیندوے کو پکڑ لیا گیا

2026-07-05
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

قرہ کا وزیر اعلیٰ کو خط‘ کانگریسی  رکن اسمبلی کے ساتھ مبینہ  بدسلوکی پر سخت کارروائی کا مطالبہ

2026-07-05
Next Post
’ای۲۰ پٹرول سے انجن کو نقصان یا پانی کے بے تحاشا استعمال کے دعوے بی بنیاد‘

’ای۲۰ پٹرول سے انجن کو نقصان یا پانی کے بے تحاشا استعمال کے دعوے بی بنیاد‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.