ہفتہ, جون 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ تواللہ میاں بھی نہیں !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-13
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرکاری نوکری

موبائل فون !

 

ہمیں حکم کفر نہ دیجئے گا کہ ہم ایسی ویسی کوئی بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور نہ جسارت ۔ وہ کیا ہے کہ اپنے گورے گورے بانکے چھورے ‘وزیر اعلی عمرعبداللہ کے والد گرامی ‘قائد ثانی ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب کاکہنا ہےکہ صرف اللہ میاں ہی جانتے ہیں کہ…….کہ جموںکشمیر کی خصوصی پوزیشن کب بحال ہو گی اور اسی ایک بات پر ہمارا قائد ثانی سے اختلاف ہے اور اس لئے ہے کہ ریاست کی خصوصی حیثیت اپنے وزیر اعظم مودی جی اور ان کے امیت بھائی شاہ نے منسوخ کی ‘ ختم کی ‘ اسے زمین بوس کیا اور ایک قائد ثانی ہیں جن کا جاننا اور ماننا ہے کہ اللہ میاں جانتے ہیں کہ خصوصی پوزیشن کب بحال ہو گی ۔ نہیں ڈاکٹر صاحب ! اس میں بے چارے اللہ میاں کو نہ لائیں کہ اللہ میاں نے نہیں بلکہ مودی جی نے اس خصوصی پوزیشن کو ختم کیا ۔کیا یہ خصوصی پوزیشن کبھی بحال ہو گی ‘ یوں تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ بات مودی جی اور امیت بھائی شاہ ہی جانتے ہیں …….لیکن ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ وہ بھی یہ نہیںجانتے ہوں گے اور اس لئے نہیں جانتے ہوں کہ ان دونوں کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے ……. جموںکشمیر کی خصوصی پوزیشن بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ اگر ارادہ ہوتا تو پھر وہ اسے ختم ہی کیوں کرتے ۔ اس لئے ڈاکٹر صاحب ‘اللہ میاں کو بھی یہ معلوم نہیں ہو گا کہ خصوصی پوزیشن کب بحال ہو گی کہ ان کے پاس اس سے کئی اہم معاملات ہوں گے ۔خصوصی پوزیشن تو دور کی بات ہے ‘ کوئی یہ تک نہیں جانتا ہوگا کہ جموںکشمیر کا ریاستی درجہ کب بحال ہو گا …….وہ بھی نہیں جانتے ہوں گے جنہوں نے جموںکشمیر کے ریاستی درجے کو ختم کیا تھا ۔وہ اس لئے نہیں جانتے ہوں گے کیونکہ خصوصی پوزیشن کے برعکس مودی جی اور ان کے امیت بھائی شاہ کا ریاستی درجہ ……. جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ ہے اور سو فیصد ہے ‘ اس میں کوئی شک اور نہ شبہ ہے …….لیکن ایسا کب ہو گا ‘ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ اس کا علم ان دونوں کے پاس بھی نہیں ہے اور اس لئے نہیں ہے کہ مودی جی اور ان کے امیت بھائی شاہ نے ابھی اس پر سوچ بچار نہیں کیا ہے ……. سو فیصد نہیں کیا ہے ۔اور یہ بات اللہ میاں ‘ معاف کیجئے ڈاکٹر صاحب اور آپ کے گورے گورے بانکے چھورے بھی جانتے ہیں …….مانتے ہیں یا نہیں لیکن جانتے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاحت اورسرینگر ہوائی اڈے کی مجوزہ بندش

Next Post

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ اور سری لنکا افتتاحی میچ کے لیے تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرکاری نوکری

2026-06-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موبائل فون !

2026-06-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ دہلی ہے دہلی!

2026-06-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 مشکلیں !

2026-06-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

میڈم جی کی’ جائزہ ‘میٹنگ

2026-06-07
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا….

2026-06-06
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

این سی کا جواب !

2026-06-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
Next Post
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ اور سری لنکا افتتاحی میچ کے لیے تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.