جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی نے عالمی یومِ ماحولیات پر ماحولیاتی تحفظ کے تئیں نئے سرے سے عہد کرنے کا اظہار کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-06
in قومی خبریں
A A
مغربی ایشیا بحران کا بھارت بھرپور مقابلہ کر رہا ہے:وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

نئی دہلی، 5 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز عالمی یومِ ماحولیات (ورلڈ انوائرمنٹ ڈے) پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے نئے سرے سے عہد کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے گزشتہ دہائی کے دوران ہندوستان میں ہریالی بڑھانے اور جنگلی حیات کے تحفظ میں ہونے والی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک پیغام میں کہا، "عالمی یومِ ماحولیات پر سب کو نیک خواہشات۔ میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے پرجوش تمام لوگوں کی ستائش کرنا چاہتا ہوں۔ یہ دن ہمارے ماحولیات کی حفاظت کرنے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے ہمارے عزم کو دہرانے کا ہے”۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں مرکز کے اقدامات ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے تئیں حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "گزشتہ دہائی میں ہماری حکومت کی کثیر جہتی کوششیں اس سمت ہمارے کام کو اجاگر کرتی ہیں۔ ہندوستان کی کچھ اہم کامیابیوں میں گرین کور (ہریالی کے دائرے) کی توسیع اور کئی جانوروں کی آبادی میں ہونے والا اضافہ شامل ہے”۔
انہوں نے ماحولیات کے تحفظ میں عوامی شمولیت کے کردار پر زور دیتے ہوئے اجتماعی کوششوں اور جدت طرازی کے ذریعے مثبت ماحولیاتی نتائج لانے میں شہریوں کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا، "ہندوستان کے لوگوں نے یہ دکھا دیا ہے کہ کس طرح اجتماعی کوششیں، پالیسیاں، سائنس پر بھروسہ اور جدت طرازی ہمارے ماحول کو بہتر بنا سکتی ہے”۔
وزیراعظم نے گزشتہ سال شروع کی گئی مہم ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ کے اثرات کا بھی حوالہ دیا، جو شہریوں کو اپنی ماؤں کے اعزاز میں درخت لگانے کی ترغیب دیتی ہے۔ اس پہل نے ملک کے سبز رقبے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک پیڑ ماں کے نام جیسی پہل نے ہر سال تقریباً 1.19 لاکھ ہیکٹر جنگلات کے اضافے میں اہم تعاون دیا ہے۔
یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان نے ماحولیاتی تحفظ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار ترقی پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں حکومت نے جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرنے، خطرے سے دوچار پرجاتیوں کی حفاظت کرنے اور خراب شدہ ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کے مقصد سے کئی پروگرام شروع کیے ہیں۔
اہم تحفظاتی پہل قدمیوں میں سے ایک پراجیکٹ چیتا ہے، جس کے تحت سات دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ قبل ملک میں پرجاتی کے معدوم ہونے کے بعد افریقی چیتوں کو ہندوستان میں دوبارہ لایا گیا تھا۔ شدید خطرے سے دوچار گریٹ انڈین بسٹرڈ کے تحفظ کی کوششوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے، جبکہ ہمالیائی خطے میں برفانی چیتوں اور وسطی ہندوستان میں سلانوتھ بیئر کے تحفظ کے اقدامات کو رہائش گاہوں کے تحفظ اور کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے تیز کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کا پیغام ان پوسٹس اور پہل قدمیوں کی ایک سیریز کا حصہ ہے جو عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر سامنے آئی ہیں، جسے بیداری پیدا کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کارروائی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ہر سال 5 جون کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی

Next Post

محبوبہ مفتی کی وفاقی وزیر صحت  سے بات ‘ ایمز اونتی پورہ  کی جلد تکمیل پر دیا زور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام

محبوبہ مفتی کی وفاقی وزیر صحت  سے بات ‘ ایمز اونتی پورہ  کی جلد تکمیل پر دیا زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.