منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں میں نئے آر ایم سی کا افتتاح‘ جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش کو خصوصی موسمی خدمات، آفات سے متعلق انتباہات فراہم کری گا:ڈاکٹر جتیندر

ایجنسیز

متعلقہ

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

جموں؍۵جون

مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعہ کے روز کہا کہ جموں میں قائم کیا گیا نیا علاقائی موسمیاتی مرکز ملک کا ساتواں علاقائی موسمیاتی مرکز( آر ایم سی) بن گیا ہے، جو جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش کو خصوصی موسمی خدمات، آفات سے متعلق انتباہات اور ہمالیائی خطے کی ضروریات کے مطابق موسمیاتی معاونت فراہم کرے گا۔

ڈاکٹر سنگھ نے جموں میں نئے آر ایم سی کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جلد ہی لکھنؤ میں بھی ایک ایسا ہی مرکز قائم کیا جائے گا، جس سے بھارت کے علاقائی موسمیاتی پیش گوئی کے نیٹ ورک کو مزید وسعت ملے گی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ نیا مرکز ایسے خطے میں موسمی نگرانی، پیش گوئی اور قبل از وقت انتباہی نظام کو مضبوط بنائے گا، جہاں میدانوں سے لے کر بلند پہاڑوں تک متنوع جغرافیائی حالات پائے جاتے ہیں۔

اس مرکز کے ذریعے ضلعی سطح کی موسمی پیش گوئیاں، پہاڑی علاقوں کے لیے خصوصی موسمی اطلاعات، سیاحتی مشورے، شہروں کے لیے مخصوص موسمی خدمات اور اچانک آنے والے سیلاب، بادل پھٹنے، برفانی تودے گرنے، شدید برفباری، گرج چمک کے طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق بروقت انتباہات جاری کیے جائیں گے۔

داکٹر سنگھ نے کہا کہ ان خدمات سے امرناتھ یاترا اور ویشنو دیوی یاترا کے زائرین، کسان، ٹرانسپورٹ آپریٹرز، پن بجلی منصوبے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے اور دشوار گزار علاقوں میں تعینات سکیورٹی فورسز کو فائدہ پہنچے گا۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں موسمیاتی بنیادی ڈھانچے کی توسیع کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ۲۰۱۴میں اس خطے میں ایک بھی ڈوپلر ویدر ریڈار موجود نہیں تھا، جبکہ اب جموں، سرینگر، لیہہ اور بنیہال ٹاپ میں چار ڈوپلر ریڈار کام کر رہے ہیں۔

مرکزی وزیر نے بتایا کہ مشن موسم کے تحت اننت ناگ، راجوری، بارہمولہ، کشتواڑ اور ڈوڈہ میں مزید پانچ ڈوپلر ریڈار نصب کرنے کی تجویز ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مشاہداتی نیٹ ورک میں بھی نمایاں توسیع ہوئی ہے۔ اس وقت خطے میں۵۶ موسمیاتی مراکز فعال ہیں، جن میں۱۵ دستی مشاہداتی مراکز،۲۵ خودکار موسمیاتی اسٹیشن (اے ڈبلیو ایس) اور۱۶ خودکار بارش پیما آلات (اے آر جی) شامل ہیں، جبکہ۲۰۱۴میں صرف۱۳؍اے ڈبلیو ایس اور۱۴؍ اے آر جی موجود تھے۔

حال ہی میں کارگل، رام بن ضلع کے اُکھرال اور ماتا ویشنو دیوی بھون میں بھی خودکار موسمیاتی اسٹیشن نصب کیے گئے ہیں۔ موجودہ مالی سال کے دوران مزید آٹھ اے ڈبلیو ایس اور پانچ اے آر جی نصب کیے جانے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلی رین فال مانیٹرنگ اسکیم کے تحت بارش کی نگرانی کرنے والے مراکز کی تعداد۲۰۱۴ کے۳۰ مراکز سے بڑھ کر اب۸۵ہو گئی ہے، جس سے بارش کی نگرانی اور پیش گوئی کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھدرواہ اور شوپیاں میں دو  الگ سڑک حادثات‘۱۰ ؍افراد زخمی

Next Post

’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

2026-10-27
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

2026-10-27
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

’کشمیر میراتھن نے یو ٹی کے عالمی کھیلوں کے تشخص کو مضبوط بنایا‘

2026-10-27
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
اہم ترین

یومِ الحاق پر بی جے پی کا جشن‘پی ڈی پی کا وعدوں اور حقوق کی بحالی پر زور

2026-10-27
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

شوپیاں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے‘ سردی میں اضافہ

2026-10-27
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

وزیر اعظم کے والد سے متعلق  کھڑگے کے بیان پر جموں  میں بی جے پی کا احتجاج

2026-10-27
پلوامہ میں دہشت گردی مخالف پولیس کارروائیاں جاری
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کی  اطلاع کے بعد تلاشی مہم شروع

2026-10-27
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

راجوری میں سڑک حادثے میں۱۶مسافر زخمی

2026-10-27
Next Post
’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘

’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.