جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اننت ناگ کے اسکول کا نام عادل حسین شاہ پر رکھا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بانہال میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا پرائیویٹ ممبر بل منظور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

اننت ناگ؍۲۰مئی

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

            جموں کشمیر حکومت نے بدھ کے روز یہاں ایک ہائی اسکول کا نام پونی رائیڈ آپریٹر عادل حسین شاہ کی یاد میں منسوب کر دیا، جنہوں نے گزشتہ سال پہلگام دہشت گردانہ حملے کے دوران سیاحوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی تھی۔

            عادل حسین شاہ ایک پونی والا تھے جو۲۲ اپریل۲۰۲۵کو جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام کے بیسرن میدانوں میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کے حملے میں۲۵سیاحوں کے ساتھ جاں بحق ہوئے تھے۔

            گورنمنٹ ہائی اسکول ہاپتنار کا نام تبدیل کرکے ’’شہید عادل میموریل ہائی اسکول ہاپتنار‘‘ رکھنے کی تقریب کی صدارت وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کی۔ اس موقع پر عادل شاہ کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

            سکینہ ایتو نے کہا کہ تعلیمی ادارے کا نام تبدیل کرنا عادل شاہ کی بہادری اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے مترادف ہے، جنہوں نے کئی سیاحوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان نچھاور کر دی۔

            وزیر صحت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تعزیت کیلئے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی تو انہوں نے اعلان کیا تھا کہ عادل (شاہ) کی قربانی کے اعتراف میں اس ہائی اسکول کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔‘‘

            وزیر تعلیم نے کہا کہ عادل شاہ کی قربانی نے یہ ثابت کر دیا کہ کشمیر کے لوگ کتنے مہمان نواز ہیں۔

            ایتو نے کہا، ’’جموں و کشمیر، خصوصاً وادی کشمیر کے لوگوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، لیکن ان کی قربانی نے ثابت کیا کہ کشمیر کے لوگ اپنی مہمان نوازی کے معاملے میں کتنے حساس ہیں۔ سیاحوں کو بچانے میں ان کے کردار کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا اور یہ ان کے نام کو زندہ رکھنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ کی سرکاری اداروں سے آوارہ کو ہٹانے کی ہدایت برقرار، عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی وارننگ

Next Post

سی یو کے میں جمعہ کے روز آن  لائن کلاسز، ورک فرام ہوم پالیسی نافذ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
عام لوگوں کی سہولت کیلئے زائد اَز۲۰۰ خدمات آن لائن دستیاب

سی یو کے میں جمعہ کے روز آن  لائن کلاسز، ورک فرام ہوم پالیسی نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.