جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اننت ناگ میں ۶ء۵ کروڑ روپے مالیت کی منشیات سے منسلک جائیدادیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اننت ناگ میں ۶ء۵ کروڑ روپے مالیت کی منشیات سے منسلک جائیدادیں

ANANTNAG, 8 MAY (UNI):- Police and revenue officials carry out attachment proceedings of property worth ?6.17 crore under the NDPS Act in Sangam Bijbehara of Anantnag district, south Kashmir, on Friday. UNI PHOTO-D57U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

فیروز پورہ ٹنگمرگ میں سمگلر کی دکان منہدم‘کیفے کی دکان سربمہر‘کولگام میں سمگلروں کا زمین پر سے قبضہ چھڑ ا لیا گیا

(ویب ڈیسک)

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر؍۸مئی

جموں و کشمیر میں منشیات کے خلاف سب سے بڑی کارروائی کے تحت ضلع اننت ناگ میں تقریباً۶ء۵ کروڑ روپے مالیت کی منشیات سے منسلک جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف جاری سخت کارروائی کے سلسلے میں اننت ناگ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعہ کے تحت بشیر احمد میر اور ان کے اہل خانہ، ساکنان ڈونی پورہ سنگم، کے خلاف ضبطی کی کارروائی شروع کی۔

ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خاندان نے اپنی معلوم قانونی آمدنی سے کہیں زیادہ منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں جمع کی ہیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ جائیدادیں خاندان کے افراد کی مشترکہ ملکیت میں تھیں اور شبہ ہے کہ یہ منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل شدہ آمدنی سے خریدی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران خاندان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا، جس سے پتہ چلا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تین ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔ پہلی ایف آئی آر سال۲۰۱۱میں درج ہوئی تھی، جس دوران بشیر احمد میر کے والد گل محمد کے قبضے سے۱ء۱کلوگرام چرس برآمد ہوئی تھی۔

دوسرا مقدمہ۲۰۲۰میں درج کیا گیا تھا، جس میں بشیر احمد میر کے قبضے سے۵۰۰گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ تیسرا مقدمہ۲۰۲۴میں درج ہوا، جس دوران۵۸ء۹۰کلوگرام پوست کا بھوسہ برآمد کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ضبط یا منسلک کی گئی جائیدادوں میں سنگم میں واقع دو منزلہ رہائشی مکان، نیا تعمیر شدہ رہائشی مکان، ایک تجارتی عمارت، سنگم/نینہ علاقے میں۲۱۱مرلہ زمین اور ایک گاڑی شامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ ضبط شدہ جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً۶ء۵ کروڑ روپے ہے۔

ادھر بارہمولہ  پولیس نے محکمہ مال اور گلمرگ ڈولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے اشتراک سے ٹنگمرگ علاقے میں منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق فیروزپورہ ٹنگمرگ میں مشترکہ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش امتیاز احمد میر ولد عبدالمجید میر، ساکن فیروزپورہ ٹنگمرگ، کی ایک دکان کو پولیس اور محکمہ مال کے افسران نے منہدم کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی منشیات کے نیٹ ورک کے ڈھانچے کو ختم کرنے اور سخت پیغام دینے کی مہم کا حصہ ہے۔

ایک اور کارروائی میں جی ڈی اے کی آؤٹ سورس پراپرٹی ’نارتھ ونڈ کیفے‘ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر، جی ڈی اے نے سیل کر دیا۔ مذکورہ پراپرٹی کے لیز ہولڈر یاسین کھانڈے کے خلاف پولیس پوسٹ واگورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن گلمرگ کا پورا دائرہ جی ڈی اے کی زمین پر واقع ہے اور وہاں موجود تمام جائیدادیں سرکاری زمین پر قائم ہیں۔ حکام نے ملزم کو دی گئی لیز منسوخ کرنے سمیت مزید کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

پولیس نے منشیات کے خاتمے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف ایسی سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوانوں کو محفوظ بنایا جا سکے اور منشیات سے پاک معاشرہ قائم ہو۔

دریں اثناکولگام پولیس نے محکمہ مال کے تعاون سے ضلع کولگام کے کنڈ علاقے میں مبینہ منشیات فروشوں کے غیر قانونی قبضے سے تقریباً۶۰لاکھ روپے مالیت کی کاہچرائی زمین واگزار کرائی۔

حکام کے مطابق مشترکہ کارروائی گاؤں اوریل، کنڈ میں انجام دی گئی جہاں مجموعی طور پر۶کنال کاہچرائی زمین واگزار کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سروے نمبر۱۸۲من کے تحت ایک کنال زمین مبینہ منشیات فروش غلام نبی بٹ، داماد فتح محمد بٹ، کے غیر قانونی قبضے میں تھی۔ اسی طرح سروے نمبر۱۴۲ کے تحت۳کنال زمین غلام نبی بٹ ولد عبدالغنی بٹ کے مبینہ قبضے سے واگزار کرائی گئی۔

اس کے علاوہ سروے نمبر۱۴۲من کے تحت۲ کنال زمین بھی گاؤں اوریل کنڈ کے ان افراد کے قبضے سے واگزار کرائی گئی جو مبینہ طور پر پولیس اسٹیشن کنڈ میں درج ایک ایف آئی آر میں ملوث ہیں۔

پولیس کے مطابق واگزار کرائی گئی زمین کی مارکیٹ مالیت تقریباً۶۰لاکھ روپے ہے۔پولیس اور محکمہ مال کی اس مشترکہ کارروائی کو ضلع میں منشیات فروشوں کے غیر قانونی مالیاتی و انفراسٹرکچر نیٹ ورک کو ختم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

پولیس نے ایک بار پھر واضح کیا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 چین نے پہلی بار آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی حمایت کا اعتراف کر لیا

Next Post

حاجن میں تین نوجوان جہلم میں ڈوب جانے سے جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
حاجن میں تین نوجوان جہلم میں ڈوب جانے سے جاں بحق

حاجن میں تین نوجوان جہلم میں ڈوب جانے سے جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.