جمعہ, جولائی 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 چین نے پہلی بار آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی حمایت کا اعتراف کر لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, عالمی خبریں
A A
 چین نے پہلی بار آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی حمایت کا اعتراف کر لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’موقع پر بہترین تکنیکی معاونت فراہم کی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہماراساز و سامان اپنی مکمل جنگی صلاحیت کے ساتھ کارکردگی دکھا ئے‘

(ویب ڈیسک )

متعلقہ

آرمی چیف کا کشمیر میں سلامتی صورتحال کا جائزہ

 وزیر اعلیٰ نے۱۱۷ لیکچررز کو تقرری نامے دیے، اے اے وائی طلبہ کی فیس مکمل معاف

سرینگر؍۸مئی

چین نے پہلی مرتبہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ سال بھارت کے ساتھ چار روزہ تنازع کے دوران اُس نے پاکستان کو موقع پر تکنیکی معاونت فراہم کی تھی۔ یہ انکشاف بیجنگ کے سرکاری میڈیا رپورٹس میں سامنے آیا ہے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا (اے وی آئی سی) کے چینگدو ایئرکرافٹ ڈیزائن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے انجینئر ژانگ ہینگ کا ایک انٹرویو نشر کیا۔ یہ ادارہ چین کے جدید لڑاکا طیاروں اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے ’’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘‘ کے مطابق ژانگ ہینگ نے گزشتہ سال مئی میں ہونے والی چار روزہ جنگ کے دوران پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کی تھی۔

پاکستانی فضائیہ اس وقت چینی ساختہ جے۱۰سی ای لڑاکا طیارے استعمال کرتی ہے، جو اے وی آئی سی کے ذیلی ادارے کے تیار کردہ ہیں۔

ژانگ ہینگ نے سی سی ٹی وی کو بتایا، ’’سپورٹ بیس پر ہم اکثر لڑاکا طیاروں کی گرج سن رہے تھے اور فضائی حملے کے سائرن مسلسل بج رہے تھے۔ مئی کی دوپہر تک درجہ حرارت تقریباً۵۰ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا تھا۔ یہ ہمارے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر ایک سخت آزمائش تھی۔‘‘انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اس بات نے متحرک رکھا کہ وہ ’’موقع پر بہترین تکنیکی معاونت‘‘ فراہم کرے اور یہ یقینی بنائے کہ ان کا ساز و سامان ’’اپنی مکمل جنگی صلاحیت کے ساتھ کارکردگی دکھا سکے۔‘‘

ژانگ نے مزید کہا، ’’یہ صرف جے۱۰سی ای کی کامیابی کا اعتراف نہیں تھا بلکہ روزانہ شانہ بشانہ کام کرنے کے دوران قائم ہونے والے گہرے تعلقات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

اسی ادارے کے ایک اور اہلکار شو دا نے لڑاکا طیارے کو ’’بچے‘‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا، ’’ہم نے اسے پروان چڑھایا، اس کی دیکھ بھال کی اور پھر صارف کے حوالے کیا۔ اب اسے ایک بڑے امتحان کا سامنا تھا۔ جے۱۰سی ای کی غیر معمولی کارکردگی پر ہمیں حیرت نہیں ہوئی کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ صحیح موقع ملتے ہی یہ اپنی صلاحیت ثابت کرے گا۔‘‘

جے۱۰سی ای، جے۱۰سی سیریز کا برآمدی ماڈل ہے اور اسے۴ء۵ نسل کے جدید لڑاکا طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ پاکستان چین کے علاوہ ان طیاروں کا واحد خریدار ملک ہے، جس نے۲۰۲۰میں۳۶جے۱۰سی ای طیاروں اور۲۵۰ پی ایل۱۵میزائلوں کا آرڈر دیا تھا۔

جولائی۲۰۲۵ میں بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے۸۱فیصد فوجی سازوسامان چینی ساختہ ہیں اور چین پاکستان کو اپنی فوجی ٹیکنالوجی آزمانے کے لیے ’’لائیو لیب‘‘ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق چین نے۲۰۱۵سے پاکستان کو۸ء۲؍ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے ہیں۔۲۰۲۰سے۲۰۲۴کے درمیان چین دنیا کا چوتھا بڑا اسلحہ برآمد کنندہ رہا جبکہ اس کی۶۳فیصد برآمدات صرف پاکستان کو گئیں۔

بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل راہل آر سنگھ نے جولائی۲۰۲۵میں کہا تھا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران پاکستان کے ساتھ چین اور ترکی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

سنگھ نے کہا تھا، ’’ہمارے سامنے ایک سرحد اور دو نہیں بلکہ تین مخالف تھے۔ پاکستان اگلی صف میں تھا جبکہ چین ہر ممکن مدد فراہم کر رہا تھا۔ پاکستان کے۸۱فیصد فوجی ہتھیار چینی ہیں۔ چین اپنے ہتھیاروں کو حقیقی جنگی حالات میں آزما رہا ہے، گویا پاکستان اس کے لیے ایک لائیو لیب ہے۔‘‘

لیفٹیننٹ جنرل سنگھ کے مطابق پاکستان کو چین کی جانب سے ریئل ٹائم معلومات اور دیگر دفاعی معاونت بھی فراہم کی جا رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اب چین سے۴۰  شینیانگ جے۳۵پانچویں نسل کے اسٹیلتھ لڑاکا طیارے حاصل کرنے جا رہا ہے، جس کے بعد وہ دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو جائے گا جن کے پاس اسٹیلتھ جنگی صلاحیت موجود ہے۔

امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کی۲۰۲۵ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت چین کو اپنا ’’بنیادی حریف‘‘ جبکہ پاکستان کو نسبتاً ’’ثانوی سیکورٹی چیلنج‘‘ تصور کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال۲۲؍ اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے، جس میں۲۶ افراد ہلاک ہوئے تھے، کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔ بھارت نے اس کے جواب میں ’’آپریشن سندور‘‘ کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں جیشِ محمد، لشکرِ طیبہ اور حزب المجاہدین سے وابستہ۱۰۰سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندربل گمشدہ نوجوان کی لاش ۱۳ روز بعد نالہ سندھ سے برآمد

Next Post

اننت ناگ میں ۶ء۵ کروڑ روپے مالیت کی منشیات سے منسلک جائیدادیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آرمی چیف کا کشمیر میں سلامتی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

آرمی چیف کا کشمیر میں سلامتی صورتحال کا جائزہ

2026-07-09
 وزیر اعلیٰ نے۱۱۷ لیکچررز کو تقرری نامے دیے، اے اے وائی طلبہ کی فیس مکمل معاف
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ نے۱۱۷ لیکچررز کو تقرری نامے دیے، اے اے وائی طلبہ کی فیس مکمل معاف

2026-07-09
لیفٹیننٹ گورنر سے مختلف وفود اور شخصیات کی ملاقات
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر سے مختلف وفود اور شخصیات کی ملاقات

2026-07-09
ہندستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت برقرار رہے گا: آئی ایم ایف
اہم ترین

ہندستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت برقرار رہے گا: آئی ایم ایف

2026-07-09
شوپیان میں فوج کے ساتھ تصادم میں لشکر کا مبینہ کمانڈر ہلاک
اہم ترین

شوپیان میں فوج کے ساتھ تصادم میں لشکر کا مبینہ کمانڈر ہلاک

2026-07-09
مظفر بیگ کی اہلیہ سفینہ بیگ  نیشنل کانفرنس میں شامل
اہم ترین

مظفر بیگ کی اہلیہ سفینہ بیگ  نیشنل کانفرنس میں شامل

2026-07-09
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

نوگام میں گاڑی کی ٹکر سے  سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی

2026-07-09
وزیر اعلیٰ کی محکموں کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورت جاری
اہم ترین

’سول سوسائٹی نے ریاستی  درجے کی بحالی کیلئے این سی  کے احتجاج کی حمایت کر دی‘

2026-07-09
Next Post
اننت ناگ میں ۶ء۵ کروڑ روپے مالیت کی منشیات سے منسلک جائیدادیں

اننت ناگ میں ۶ء۵ کروڑ روپے مالیت کی منشیات سے منسلک جائیدادیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.