بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت ہر شہری کے تحفظ اور صحت کے لیے پرعزم: وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-07
in قومی خبریں
A A
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ دہلی حکومت ہر شہری کے تحفظ اور صحت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔محترمہ گپتا نے بدھ کو یہاں سے 13 موبائل ہیٹ ریلیف یونٹس (گرمی سے راحت پہنچانے والے متحرک مراکز) کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد شدید گرمی اور لو (ہیٹ ویو) کے دوران لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے دارالحکومت میں لو کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تیار کردہ ‘ہیٹ ایکشن پلان 2026’ کا کتابچہ (بکلیٹ) بھی جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی گرمی اور ہیٹ ویو کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے دہلی حکومت جامع اور عوامی مرکز اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر تحفظ اور راحت مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف منصوبے بنانا نہیں بلکہ راحت کو براہ راست عوام تک پہنچانا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر حکومت نے تمام 13 اضلاع کے لیے 13 خصوصی موبائل ہیٹ ریلیف یونٹس تیار کیے ہیں۔ یہ یونٹس شہر کے مختلف حصوں میں جا کر لوگوں کو فوری طبی امداد اور راحت فراہم کریں گے۔ ‘گرمی سے جنگ، دہلی حکومت کے سنگ’ محض ایک مہم نہیں بلکہ دہلی کے باشندوں کی صحت اور تحفظ کے تئیں حکومت کی ذمہ داری کا ثبوت ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ دہلی حکومت نے اس سال کا ‘ہیٹ ایکشن پلان’ مکمل تیاری اور ہم آہنگی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔ یہ منصوبہ شہر کے ہر طبقے کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے، جس میں خاص طور پر دیہاڑی دار اور تعمیراتی مزدوروں، ریڑھی پٹری والوں، بے گھر افراد، بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں جیسے حساس طبقات کے تحفظ کو ترجیح دی گئی ہے۔ مزید برآں، حکومت نے تعمیراتی کاموں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے لیے خصوصی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اس کے تحت سرکاری اور نجی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ دوپہر 1 بجے سے 4 بجے تک باہر کے مشقت والے کاموں کو روکا جائے اور آرام کا وقفہ یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ دہلی حکومت نے سرکاری عمارتوں میں واٹر کولر اور پینے کے پانی کے ڈسپنسر لگانے کے عمل کو بھی تیز کر دیا ہے۔ یہ ایکشن پلان صرف فوری راحت تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں آگاہی مہم، شجرکاری کے ذریعے سبزے میں اضافہ، پانی کا تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے طویل مدتی اقدامات بھی شامل ہیں۔
انہوں نے دہلی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ گرمی کے موسم میں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کا خاص خیال رکھیں، زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں، دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور ضرورت پڑنے پر 112 ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے موبائل ہیٹ ریلیف یونٹس کی مدد حاصل کریں۔ ہندوستان کی راجدھانی میں گرمی کے اس قہر سے نمٹنے کے لیے حکومت ہر شہری کے ساتھ کھڑی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ووٹ چوری کے الزام پر سیاست گرم، راہل گاندھی کا الیکشن کمیشن اور حکومت کی تنقید

Next Post

ہندوستان-ویتنام اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہوگی مزید مستحکم، باہمی تعاون سے دونوں بنیں گے ترقی یافتہ ممالک: مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
’اپوزیشن جماعتوں نے نسوانی جنین کشی کی‘

ہندوستان-ویتنام اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہوگی مزید مستحکم، باہمی تعاون سے دونوں بنیں گے ترقی یافتہ ممالک: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.