جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

۵۹ بار…….کانگریس کی خوش قسمتی               

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-04-22
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

ہم کئی بار کہہ چکے ہیں …….یہ کہہ چکے ہیں کہ ہمارے ہر دلعزیز وزیر اعظم مودی جی ایک سیاستدان نہیں بلکہ جادو گر ہیں ……. جادو گر ۔ یہ مٹی کو بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے اور……. اور یہ بات ہم آپ کو کئی بار کہہ چکے ہیں ‘ سمجھا چکے ہیں ……. لیکن آپ سمجھ نہیں رہے ہیں یا سمجھنا نہیں چاہتے ہیں …….آپ نہ سمجھنے کی ضد کئے ہو ئے ہیں ‘ کیوں یہ ہم نہیں جانتے ہیں کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو ……. تو یہ ایک بات جانتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی جی سچ میں جادو گر ہیں …….جو کسی کو بھی فرش سے عرش پر پہنچا سکتے ہیں ……. اپنی پارٹی بی جے پی کو بھی……. کہ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ یہ پارٹی ‘ ملک پر راج کرنے کا خواب  دیکھنے کی بھی جسارت نہیں کرتی تھی اور ……. اور آج اس پارٹی کو اقتدار سے الگ کرنا ایک خواب سا لگتا ہے …….اور یہ کمال ‘ یہ جادو کسی اور کا نہیں بلکہ وزیر اعظم مودی جی کا ہے……. کسی اور کا نہیں ……. بالکل بھی نہیں ۔ لیکن یہ بات کانگریس نہیں سمجھ رہی ہے ……. کانگریس کو اس بات پر اعتراض ہے کہ وزیر اعظم مودی جی نے ہفتہ کی رات کو ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں اس کا نام ۵۹ بار لیا …….انہوں نے ۵۹ بار کانگریس ، کانگریس ، کانگریس کیا ۔اور کانگریس کو اس پر اعتراض ہے ۔ لیکن کیوں ؟اللہ میاں کی قسم اسے تو خوش ہونا چاہئے کہ وزیر اعظم مودی جی قومی ٹیلی ویژن پر اس کا نام لیں رہے ہیں ‘۵۹ بار لیں رہے ہیں…….ملک کے لوگوں تک کانگریس کو پہنچا رہے ہیں ……. ان لوگوں تک جو شاید آج کی تاریخ میں کانگریس کو بھول چکے ہیں …….اور مزے کی بات یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی جی یہ کام ……. کانگریس کی تشہیر کا کام بالکل مفت میں کررہے ہیں ……. اور کانگریس ہے کہ اسے اس بات پر اعتراض ہے ۔ ارے کم عقلو !تمہیں تو وزیرا عظم مودی جی کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ ا نہوں نے تمہارا نام لیا ……. اس وقت لیا‘۵۹ بار لیا جب ملک میں تمہارا کوئی نام لیوا نہیں ہے اور ……. اور تم ہو کہ اس پربھی آگ بگولہ ہو رہے ہو ۔تمہیں تو خوش ہو با چاہئے کہ اور اس لئے ہو نا چاہئے جو مودی جی مٹی کو ایک بار چھو لیں تو وہ سونا بن جائے اور ……. اور وہ تو ۵۹ بار تمہیں چھو رہے ہیں ‘ تمہارا نام لیں رے ہیں …….تمہیں سونا بنا رہے ہیں اور تمہیں اس پر بھی اعتراض ہے ۔ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرانسپورٹروں کی ’چکہ جام ‘ہڑتال               

Next Post

بڑھتے سڑک حادثات

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست

بڑھتے سڑک حادثات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.