جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مغربی ایشیا بحران کا بھارت بھرپور مقابلہ کر رہا ہے:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مغربی ایشیا بحران کا بھارت بھرپور مقابلہ کر رہا ہے:وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے کہ اس کا بوجھ خاندانوں اور کسانوں پر نہ پڑے‘

ایجنسیز

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

نوئیڈا؍۲۸مارچ

            وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ بھارت مغربی ایشیا میں جاری تنازع سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے۔

            نوئیڈا کے جیور میں نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

            مودی نے کہا’’مغربی ایشیا میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے تنازع جاری ہے۔ بھارت اس چیلنج کا پوری طاقت کے ساتھ سامنا کر رہا ہے‘‘۔

            وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ بھارت خام تیل اور گیس کیلئے ان خطوں پر انحصار کرتا ہے جو اس وقت تنازع سے متاثر ہیں، کہا’’حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے کہ اس کا بوجھ خاندانوں اور کسانوں پر نہ پڑے‘‘۔

            نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا’’آج ترقی یافتہ اتر پردیش اور ترقی یافتہ بھارت کے سفر میں ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے‘‘۔

            مودی نے کہا کہ نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔ ان کاکہنا تھا’’یہ ایئرپورٹ مغربی اتر پردیش کے کسانوں، چھوٹے تاجروں اور نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گا‘‘۔

            اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، شہری ہوا بازی کے وزیر کِنجرپو رام موہن نائیڈو اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

            وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

            تقریباً۱۱۲۰۰کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے اس ایئرپورٹ کے پہلے مرحلے کو ایک ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جس میں سڑک، ریل، میٹرو اور علاقائی ٹرانسپورٹ نظام کے ذریعے مربوط رابطہ فراہم کیا جائے گا۔

            سرکاری بیان کے مطابق، اس منصوبے میں ایک کارگو ہب بھی شامل ہے جس کی ابتدائی سالانہ ہینڈلنگ صلاحیت۲ء۵لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ہوگی، جسے بڑھا کر تقریباً۱۸لاکھ میٹرک ٹن تک کیا جا سکے گا۔ ایئرپورٹ کی ابتدائی مسافر گنجائش سالانہ ایک کروڑ۲۰لاکھ ہوگی، جسے بڑھا کر۷کروڑ تک کیا جا سکے گا۔

            وزیر اعظم نے ایئرپورٹ کے ٹرمینل کا بھی معائنہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘افواہوں پر دھیان نہ دیا جائے‘

Next Post

منشیات نیٹ ورکوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
منشیات نیٹ ورکوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

منشیات نیٹ ورکوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.