منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مغربی ایشیا کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے مل کر نمٹنا ہے: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-24
in قومی خبریں
A A
وزیر اعظم مودی کی سلطانِ عمان اور ولی عہد کویت سے گفتگو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) مغربی ایشیا کے بحران کو سنگین تشویش کا معاملہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ خام تیل اور گیس کی ضروریات کا ایک بڑا حصہ اسی خطے سے پورا ہوتا ہے، اس لیے اس کا ہندوستان پر اثر فطری ہے، لیکن اس چیلنج کا مل جل کر اور اتحاد کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
لوک سبھا میں مغربی ایشیا کی صورت حال پر بیان دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس بحران کی وجہ سے ہندوستان کی تشویش فطری ہے، لیکن ہندوستان جانتا ہے کہ متحد رہ کر چیلنجوں کا سامنا کیسے کرنا ہے۔ ہم نے کورونا بحران کے دوران بھی متحد رہ کر ایسے ہی چیلنج کا سامنا کیا تھا اور اب اس چیلنج کا بھی اسی اتحاد سے مقابلہ کرنا ہو گا۔
مغربی ایشیائی ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کی حفاظت کی یقین دہانی کراتے ہوئے، انہوں نے کہا، "ان ممالک میں ہمارے مشن ہندوستانیوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ متاثرہ ممالک میں ہمارے مشن مسلسل ہندوستانیوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ چاہے وہاں کام کرنے والے ہندوستانی ہوں یا وہاں گئے ہوئے سیاح، ہر کسی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔ ہندوستانی مشن باقاعدگی سے ایڈوائزری جاری کر رہے ہیں۔ ہندوستان اوردیگر متاثرہ ممالک میں 24/7 ہیلپ لائنز اور ہنگامی ہیلپ لائنز قائم کی گئی ہیں۔ ان کے ذریعے تمام متاثرہ لوگوں کو تازہ ترین معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا، "اس بحران کے وقت میں ہندوستان اور بیرون ملک ہندوستانیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔ اس جنگ کے آغاز سے ہی متاثرہ ممالک میں رہنے والے ہر ہندوستانی کو مدد فراہم کی گئی ہے۔ میں نے مغربی ایشیائی ممالک کے بیشتر سربراہان مملکت کے ساتھ فون پر دو بار بات کی ہے۔ سبھی نے ہندوستانیوں کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ افسوسناک صورتحال ہے کہ تنازعہ کے دوران کچھ لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔”
جنگ زدہ اور تنازعات سے متاثرہ ممالک کے ساتھ ہندوستان کے وسیع تجارتی تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، "جس خطہ میں تنازعہ جاری ہے، وہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ہماری تجارت کا ایک اہم راستہ بھی ہے۔ یہ خطہ خاص طور پر خام تیل اور گیس کی ضروریات کے لیے ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس کے علاوہ یہ خطہ ہمارے لیے اس لیے بھی اہم ہے کہ خلیجی ممالک میں تقریباً ایک کروڑ ہندوستانی کام کرتے ہیں۔ وہاں کمرشل جہاز چلتے ہیں۔ ہندستانی عملے کے ارکان کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ ان مختلف وجوہات کی بناء پر ہندوستان کی تشویش فطری طور پر زیادہ ہے۔ ان تمام حالات کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعے اس بحران پر ہماری ایک آواز اور اتفاق رائے دنیا تک پہنچے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاست کے درمیان ہندوستان اور روس کے تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں: جے شنکر

Next Post

بی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ: میچ کے دن پریکٹس سیشنز پر پابندی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی

بی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ: میچ کے دن پریکٹس سیشنز پر پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.