بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستانی نوجوانوں کی توقعات،ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے: وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-11
in قومی خبریں
A A
وہ دن دور نہیں جب ہندوستان 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بن جائے گا: وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 10 مارچ (یو این آئی) بعد از بجٹ وبینار کی نئی روایت کو جن بھاگیداری کی ایک مضبوط مثال قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج بھارت کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوانوں کے توقعات ہیں۔چاہے وہ دیہات، قصبوں یا شہروں سے تعلق رکھتے ہوں،جو اختراع کرنے اور ملک کے مستقبل کی تعمیر میں ثمر آور کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ جیسے جیسے ہندستان ایک اختراع پر مبنی معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے، ملک کو اس صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے اپنے تعلیمی نظام کو مسلسل جدید بنانا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی اجاگر کیا کہ ان مشاورتی اجلاسوں میں لاکھوں متعلقہ دار، ماہرین اور مستفیدین حصہ لے رہے ہیں، جو عملی خیالات اور حل پیش کر رہے ہیں اور اس طرح مرکزی بجٹ کے مؤثر نفاذ کو نئی توانائی فراہم کر رہے ہیں۔
اس وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کےمرکزی وزیر ویندر کمار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کی حقیقی ترقی کا پیمانہ یہ ہے کہ وہ اپنے سب سے کمزور اور محروم شہریوں کو کس حد تک بااختیار بناتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی بجٹ میں دیویانگ جن کوشل یوجنا کے اعلان سے معذور افراد کے لیے روزگار سے منسلک مہارتوں کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت، صنعت اور سول سوسائٹی کے درمیان مضبوط شراکت داری انتہائی ضروری ہوگی، تاکہ مہارتوں کی ترقی واقعی باوقار اور حقیقی روزگار کے مواقع میں تبدیل ہو سکے۔
ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ معذور افراد کے لیے بازار سے مربوط مہارتیں ایسی ہونی چاہئیں جو کمیونٹی کی امنگوں کو صنعت کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کریں اور انہیں مرکزی دھارے کی تعلیم، ایس ٹی ای ایم سیکھنے اور روزگار کے نظام میں شامل کریں۔گفتگو کے دوران بڑے پیمانے پربھرتی شمولیتی خدمات ، قابلِ رسائی تربیتی آلات، کاروباری مواقع، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مصنوعی ذہانت سے ممکن ہونے والے دور دراز کام کے مواقع کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معذور افراد کے لیے منظم ملازمت سے مماثل نظام اور رسائی کے آڈٹ جیسے کردار بھی فروغ دیے جائیں۔دیویانگ جن کوشل یوجنا پر بعد از بجٹ ویبینار، جو 9 مارچ 2026 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد ہوا، ایک مانگ پر مبنی اور صنعت سے منسلک مہارتوں کے نظام کی تشکیل پر مرکوز تھا۔ اس میں خاص طور پر دیہی علاقوں پر توجہ دینے اور سینٹرز آف ایکسیلنس کے ذریعے خصوصی پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔
سیشن کا اختتام کرتے ہوئے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ منمیت کور نندا نے اس بات پر زور دیا کہ پانچ ستونوں – جذبہ، استقامت، امکانات، پوٹینشل اور پائلٹ پر ہونے والی بات چیت نے آگے بڑھنے کے راستے کو پوری طرح واضح کیا۔ ہنر مندی کے اقدامات مانگ پر مبنی، قابل رسائی اور روزگار کے نتائج سے قریب سے جڑے ہوئے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکرکیا کہ بحث و مباحثے حکومت، صنعت اور سول سوسائٹی کے درمیان ایک مشترکہ قومی عزم کی عکاسی کرتے ہیں جس کا مقصد معذوری سمیت ہنر مندی کو ارادے سے قابل پیمائش اثرات میں تبدیل کرنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اشونی ویشنو نے شہریوں کو جمہوری پلیٹ فارم فراہم کرنے میں تخلیق کار معیشت کی اہمیت پر زور دیا

Next Post

ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کی فوری واپسی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کی فوری واپسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.