بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

موبائل فون اور مسجد !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-05
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

 

نہیں صاحب ہمیںٹیکنالوجی سے کوئی دشمنی نہیں ہے کہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ ٹکنالوجی…. جدید ٹکنالوجی نے ہماری زندگیوں میں بہت ساری آسانیاں پیدا کی ہیں…. اس لئے ہمیں صاحب ٹیکنالوجی سے کوئی دشمنی نہیں ہے…. لیکن صاحب یہ بھی تو سچ ہے کہ ہم اس ٹیکنالوجی اور جدید آلات پر اس قدر منحصر ہو گئے ہیں کہ ان کے بغیر اب ہم زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں…. اور بالکل بھی نہیں کر سکتے ہیں…. ابھی کل ہی کی بات ہے…. کم از کم اپنے کشمیر میں موبائل فون کا کوئی تصور بھی نہیںتھا…. لیکن…. لیکن آج دیکھئے کہ موبائل کا ہماری زندگیوں میں کیا مقام ہے…. اس نے کتنی اہمیت حاصل کی ہے…. اتنی اہمیت کہ موبائل فون اور ہم ایک ہو گئے ہیں…. موبائل فون سے ہم ایک پل بھی جدا نہیں رہ سکتے ہیں اور…. اور بالکل بھی نہیں رہ سکتے ہیں…. اسی لئے تو ہم موبائل فون کو ہمہ وقت اپنے ساتھ رکھتے ہیں…. کوئی اور ساتھ ہو نہ ہو ‘ لیکن …. لیکن اگر موبائل ہمارے ساتھ نہ ہو تو….تو ایک کمی سی محسوس ہو تی ہے…. ایک ادھورا پن محسوس ہوتا ہے…. اور شاید اسی لئے ہم مسجد میں بھی موبائل فون ساتھ لیتے ہیں….مسجدمیں ہم دس پندرہ منٹ گزارتے ہیں…. لیکن یہ دس پندرہ منٹ بھی موبائل کے بغیر ہم پر بھاری گزرتے ہیں‘سو ہم اللہ میاں کے گھر بھی اسے ساتھ لےتے ہیں…. اور …. اور عین نماز کے دوران یہ بج بھی جاتا ہے….اور بار بار بج جاتا ہے ۔صاحب !اتنا بھی موبائل سے لگاؤکیا کہ …. کہ ہم مسجد میں بھی اسے ساتھ لےتے ہیں…. یہ جاننے کے باوجود بھی لیتے ہیں کہ مسجد کے اندر ہم موبال فون پر کسی کے ساتھ بات نہیں کرسکتے ہیں….کسی کے ساتھ بات نہیں کی جاتی …. لیکن پھر بھی ہم اسے مسجد ساتھ لاتے ہیں…. اور دوسروں کی عبادت میں خلل ڈالنے کا سبب بن جاتے ہیں‘ جب موبائل مسجد میں بھی بج جاتا ہے…. سچ تو یہ ہے کہ موبائل فون ہماری ضرورت کم اور عادت زیادہ بن گیا ہے….ہمیں اس کی لت لگ گئی ہے‘ اسی لئے ہم سے اس کی عادت چھوٹ نہیں پا رہی ہے…. اور …. اور ہم ایسی کوئی کوشش بھی نہیں کرتے ہیں…. اگر کوئی کوشش کرتے تو…. تو کم از کم مسجد میں موبائل فون کو ساتھ نہیں لاتے …. بلکہ خود کو اس سے الگ کرکے اسے گھر میں رکھتے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ کا امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور

Next Post

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور ہندوستان کا ممکنہ کردار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور ہندوستان کا ممکنہ کردار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.