بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نئی تاریخ رقم:جموںکشمیر رانجی ٹرافی کا فاتح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
نئی تاریخ رقم:جموںکشمیر رانجی ٹرافی کا فاتح
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

کراناٹک کےخلاف فائنل میچ میں پہلی اننگز میں۲۹۱رنز کی برتری حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کی

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی ٹیم کو مبارکباد/کشمیر اور جموں میں اچھے کرکٹ اسٹیڈئم ہونے چائیں :بی سی سی آئی سربراہ

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

(ندائے مشرق ویب ڈسیک)

سرینگر؍۲۸فروری

جموں و کشمیر کی کھیل تاریخ میں ایک یادگار لمحے کے طور پر جے اینڈ کے کرکٹ ٹیم نے اپنی پہلی رانجی ٹرافی جیت لی، جس کے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کھلاڑیوں اور معاون عملے کیلئےکروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا۔

آٹھ بار کی چیمپئن کرناٹک کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دیتے ہوئے جے اینڈ کے نے غیر معمولی حوصلہ اور اعتماد کا مظاہرہ کیا اور پہلی اننگز میں۲۹۱رنز کی برتری حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کی۔ ٹیم نے دوسری اننگز میں۳۴۲/۴؍اسکور کر کے پانچویں اور آخری دن کے اختتام تک مجموعی برتری۶۳۳رنز تک پہنچا دی، یہ مقابلہ ہبلی کے کے ایس سی اے راج نگر اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

اوپنر قمر ان اقبال نے ناقابلِ شکست۱۶۰ رنز بنا کر قیادت کا حق ادا کیا ۔ یہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں دوسری سنچری تھی‘ جبکہ ساحل لوترا نے شاندار ناقابلِ شکست۱۰۱ رنز اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مضبوط رکھی۔

گیند بازی میں عاقب نبی ایک بار پھر فیصلہ کن ثابت ہوئے۔ تیز گیند باز نے اس سیزن میں ساتویں بار پانچ وکٹیں حاصل کر کے اپنی مستقل مزاجی اور اثر پذیری کو ثابت کیا۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو اس تاریخی موقع کے گواہ بننے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے، نے میچ کے بعد کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں ذاتی طور پر مبارکباد دی۔انہوں نے قمر ان اقبال اور ساحل لوترا کی شاندار اننگز کو سراہا اور عاقب نبی کی میچ وننگ بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی منظم اور ڈسپلنڈ گیند بازی نے ٹیم کو ٹائٹل دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ جموں و کشمیر نے۶۷ برس قبل ہندوستان کے اس اعلیٰ ترین ڈومیسٹک مقابلے میں قدم رکھا تھا۔ ماضی میں کوارٹر فائنل تک رسائی کے باوجود چیمپئن شپ خواب ہی بنی رہی ‘مگر اب یہ خواب حقیقت میں بدل چکا ہے۔

رانجی ٹرافی میں پہلی بار کامیابی کے بعد جموں و کشمیر کی ٹیم کو قومی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ وزیر اعظم‘ نریندرا مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اس کامیابی کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے ایک تاریخی اور باعثِ فخر لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے حوصلے، نظم و ضبط اور کھیل کے لیے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فتح جموں و کشمیر میں ابھرتی ہوئی کھیلوں کی صلاحیت کا مظہر ہے۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ کارنامہ خطے کے نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے اور کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گا۔

اسی طرح مرکزی وزیر داخلہ‘امیت شاہ نے بھی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پورے ملک کے لیے فخر کا باعث ہے اور جموں و کشمیر میں رونما ہونے والی مثبت تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کے بقول خطے کے نوجوانوں کی نئی شناخت امن، ترقی اور خوشحالی کے اصولوں سے جڑی ہوئی ہے، اور حالیہ کامیابی اسی بدلتے ہوئے منظرنامے کا ثبوت ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر‘متھن منہاس نے اس کامیابی کو۶۷برس کی جدوجہد کا ثمر قرار دیا۔ آٹھ بار کی چیمپئن کرناٹک کو برابر پر روک کر پہلی اننگز کی۲۹۱رنز کی سبقت کی بنیاد پر ٹرافی جیتنا معمولی بات نہیں۔ منہاس نے اس موقع پر جذباتی انداز میں کہا کہ یہ طویل سفر تھا، مگر اب اگلا ہدف کھیل کے ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

منہاس نے اعلان کیا کہ جموں میں جدید سہولیات سے آراستہ اکیڈمی قائم کی جا رہی ہے، جہاں اندرونی میدان، تیراکی کا تالاب اور ورزش گاہ جیسی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ اسی طرز کی سہولتیں کشمیر میں بھی فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں انہوں نے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں—راجوری، پونچھ اور چناب خطے—میں نئے میدانوں کی تعمیر پر زور دیا تاکہ ہر ضلع کے نوجوانوں کو یکساں مواقع مل سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں مختلف علاقوں کے کھلاڑی شامل ہیں، اس لیے بنیادی ڈھانچے کی توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بی سی سی آئی کے سربراہ نے ٹیم کے کپتان‘پارس ڈوگرا کی قیادت کو بھی سراہا۔ ان کے مطابق ڈریسنگ روم میں سکون اور توازن پیدا کرنا اس کامیابی کا اہم عنصر تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارس ڈوگرا پیشہ ورانہ انداز، نظم و ضبط اور پُرسکون مزاج کے حامل ہیں، اور یہی خصوصیات ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوئیں۔ ان کے الفاظ میں، شمالی علاقوں کے کھلاڑی عموماً جوشیلے ہوتے ہیں، مگر ایک پُرسکون قائد نے اس جوش کو درست سمت دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’درست مواقع ملیں تو جے اینڈ کے کے نوجوان تاریخ رقم کریں گے‘

Next Post

دس روپے نوٹ کی بھیک!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟

دس روپے نوٹ کی بھیک!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.